متحدہ عرب امارات کی 99 فیصد آبادی کو کم از کم ویکسین کی ایک خوراک لگ چکی ہے

متحدہ عرب امارات کی 99 فیصد آبادی کو کم از کم ویکسین کی ایک خوراک لگ چکی ہے


 صحت کے حکام نے اتوار کے روز بتایا کہ متحدہ عرب امارات کی 99 فیصد سے زیادہ آبادی کو کوویڈ19 ویکسین کی کم از کم ایک خوراک مل چکی ہے۔ 

 

 نیشنل کرائسز اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ امارات کی 89.26 فیصد آبادی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دی گئی اضافی 16,255 خوراکوں کے بعد مکمل طور پر ویکسین شدہ ہو چکی ہے۔ متحدہ عرب امارات اپنی ویکسینیشن مہم کے طور پر گزشتہ سال دسمبر سے لے کر اب تک 22.55 ملین سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں دے چکا ہے۔

 

 حکام نے اتوار کو 66 کورونا وائرس کیسز رپورٹ کئے ہیں۔

 

 21 اکتوبر سے اب تک روزانہ کی بنیاد پر کوویڈ19 کیسز کی تعداد 100 سے کم رہی ہے۔ 

 

نیشنل کرائسز اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے کوئی اموات نہیں ہوئی ہیں۔ جبکہ 92 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہو چکے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 735,549 ہوگئی ہے۔ 

 

متحدہ عرب امارات میں اس وقت 3,253 ایکٹو کیسز ہیں۔ 

 

پچھلے سال 29 جنوری کو کوویڈ19 کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد متحدہ عرب امارات میں 740,945 کیسز اور 2,143 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ 

 

کورونا وباء کے شروع ہونے کے بعد سے اب تک 97 ملین سے زیادہ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔


یہ مضمون شئیر کریں: