الحصن یواےای | الحصن یواےای ایپ

ALHOSN UAE App

الحصن یواےای

الحصن یواےای ایپ کو ڈاؤن لوڈ کریں اور اسے اپنے عزیزواقارب اور خاندان والوں تک بھی پہنچائیں۔"

جتنا زیادہ آپ دوسروں تک پہنچائیں گے ہم اتنے ہی زیادہ محفوظ ہوں گے۔

ALHOSN UAE App Download AL HOSN UAE App on App Store
ALHOSN UAE App Download AL HOSN UAE App on Google Play

الحصن جائزہ

صحت کی انتظامیہ کی طرف سے کوویڈ 19 سے متعلق کسی بھی رابطے پر مشتمل اور صحت کی جانچ کو یقینی بنانے کے لئے الحوصن سرکاری اماراتی ایپلیکیشن ہے۔ ایپ ان لوگوں کو جو کوویڈ 19 کے کیسز کے قریب ہیں اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تحفظ فراہم کرتی ہے یہ رہائشیوں کو ان کے ٹیسٹ کے نتائج اور ہیلتھ کلر کوڈنگ سسٹم تک رسائی فراہم کرتا ہے جو کوویڈ 19 بیماری سے پاک افراد کی شناخت اور عوامی مقامات تک رسائی حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ ایپ کا استعمال کرکے ، ہر ایک کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے میں ، اور اپنے گھر والوں اور دوستوں کو محفوظ رکھنے میں مدد کرسکتا ہے۔

الحصن کیا ہے؟

الحصن کووِڈ-19 رابطوں کی سراغ رسانی اور صحت کے ٹیسٹ سے متعلق یواےای کی سرکاری ایپ ہے جسے نیشنل ایمرجینسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینیجمینٹ اتھارٹی آپ کے لئے لے کر آئی ہے۔

یہ ایپ کووِڈ-19 کے مصدقہ مریضوں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہنے والے لوگوں کا سراغ لگانے میں مدد دیتی ہے تا کہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ یہ رہائشیوں کو ان کے ٹیسٹ کے نتائج تک اور صحت کے رنگوں والے کوڈنگ کے نظام تک رسائی بھی فراہم کرتی ہے جو کووِڈ-19 سے محفوظ لوگوں کی شناخت کر کے انھیں عوامی مقامات پر جانے کی اجازت بھی دیتا ہے۔

اس ایپ کا استعمال کر کے ہر کوئی کووِڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد کر سکتا ہے، اور اپنے خاندان اور دوستوں کو محفوظ رکھ سکتا ہے۔

ہمیں اس ایپ کی ضرورت کیوں ہے؟
اس ایپ کا قومی سطح پر استعمال ہماری مدد کرے گا:
  • ہمارا تحفظ کرنے میں: اگر آپ کا کووِڈ-19 کے کسی مریض کے ساتھ قریبی رابطہ ہوا ہے، بالائے نظر اس کے کہ آپ اس فرد کو جانتے ہیں یا نہیں، الحصن رابطوں کے سراغ رسانوں کو فوراً آپ کے ٹیسٹ کرنے میں مدد دیتی ہے۔
  • ہمارے پیاروں کے تحفظ میں: جلد رابطہ کاری کرنے سے ہم وائرس کے پھیلاؤ کو کم کر کے اپنے اردگرد میں موجود لوگوں کی بہتر طریقے سے حفاظت کر سکتے ہیں۔
  • ہماری کمیونٹی کی حفاظت میں: الحصن قومی سطح پر رابطوں کی مکمل سراغ رسانی کو تیز تر بناتی ہے تا کہ ہم سب اپنی عمومی زندگی کی طرف لوٹ سکیں۔ جب زیادہ لوگ اسے استعمال کریں گے تو ہم کووِڈ-19 کے پھیلاؤ پر قابو پا لیں گے
رابطوں کی سراغ رسانی کیا ہے؟

رابطوں کی سراغ رسانی عالمی سطح پر استعمال کیا جانے والا ایک طریقہ ہے جو مؤثر طور پر چھوت کی بیماری کی پُھوٹ پر قابو پانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ان لوگوں کی شناخت پر مبنی ہے جو متاثرہ لوگوں کے ساتھ قریبی میل جول میں رہے ہیں، پھر ان سے رابطہ کیا جاتا ہے تا کہ صحت کے حکام کی جانب سے ان کے ٹیسٹ کئے جا سکیں۔

ہماری مدد کے لئے رابطوں کی سراغ رسانی کو الحصن کیسے استعمال کرتی ہے؟

الحصن ایک اینکرپٹڈ سیکیور ٹریسنگ آئیڈینٹیفائر (Secure Tracing Identifier) (ایس ٹی آئی) کا استعمال کر تی ہے جس کا تبادلہ مقامی طور پر ایک دوسرے کے ساتھ قریبی میل جول میں رہنے والے افراد کے آلات پر کیا جاتا ہے۔ ایس ٹی آئی (STI) بے نامی ڈیٹا اور ٹائم سٹیمپ پر مشتمل ہوتا ہے۔ بے نامی ایس ٹی آئی (STI) فون پر 3 ہفتوں کے لئے عارضی طور پر اینکرپٹڈ شکل میں ذخیرہ کیا جاتا ہے۔ اس پورے عمل کے دوران کسی بھی قسم کی ذاتی طور پر قابلِ شناخت معلومات اکٹھی نہیں کی جاتیں۔

کسی بھی فرد کے متاثر ہونے کی صورت میں اسے صحت کے حکام کی جانب سے اس کے فون پر موجود ایس ٹی آئی (STI) فہرست فراہم کرنے کی درخواست کی جائے گی۔ یہ فہرست اربابِ اختیار کو ممکنہ طور پر متاثرہ لوگوں تک پہنچ کر ان کے ٹیسٹ کرنے کے لئے درست معلومات فراہم کرے گی - وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے یہ سب سے مؤثر طریقہ ہے۔

صحت اور حفاظت کے متعلق متواتر پوچھے گئے سوالات

اگر مجھے شبہ ہو کہ میں کووِڈ-19 کے کسی مریض کے قریب رہا ہوں تو مجھے کیا کرنا چاہئے؟
آپ کو فوراً اپنے قریبی صحت کے نگہداشتی مرکز کے ساتھ رابطہ کرنا چاہئے تا کہ آپ جان سکیں کہ ٹیسٹ کروانے کے لئے کیا کیا لازم ہے؟ اگر آپ میں وائرس کی تصدیق ہو جائے، تو متعلقہ حکام آپ سے رابطہ کریں گے اور آپ سے الحصن سیکیور ٹریسنگ آئی ڈینٹی فائر (ایس ٹی آئی) فہرست لینے کے لئے آپ کی رضامندی حاصل کریں۔
کیا میں الحصن ایپ کے ذریعے کووِڈ-19 ٹیسٹ بُک کر سکتا ہوں؟
نہیں، اس وقت نہیں، الحصن صرف آپ کے ٹیسٹ کے نتائج موصول کر سکتی ہے۔ یہ ایپ خودکار طریقے سے ملاقات کے وقت کی پیشگی تقرری کرنے سے قاصر ہے
مجھے مطلع کئے جانے کے کتنی دیر بعد میرا ٹیسٹ کیا جائے گا؟
آپ کے گردونواح میں موجود لوگوں کی حفاظت کو مدِنظر رکھتے ہوئے آپ کا ٹیسٹ فی الفور ہونا چاہئے۔
اگر میں ویزیٹر ہوں اور میرے پاس ایمیریٹس کا آئی ڈی (ID) نہیں ہے تو کیا میں پھر بھی الحصن ایپ پر اندراج کروا سکتا ہوں؟
فی الوقت، ایپ کے لئے ایک صحیح ایمیریٹس آئی ڈی اور منسلکہ نمبر ہونا لازمی ہیں۔ مستقبل میں انے والی ریلیزز میں آپ سائن اپ ہونے کے لئے پاسپورٹ بھی استعمال کر سکیں گے۔

الحصن کا استعمال

الحصن کی ایپ کسے استعمال کرنا چاہئے؟

یواے میں ہر فرد کو یہ ایپ استعمال کرنا چاہئے۔ آج کل، یواےای میں کوئی بھی شخص ایک بلیوٹوتھ کو استعمال کرتے ہوئے کسی بھی سمارٹ فون ، اینڈرائڈ یا آئی او ایس، پر الحصن ایپ ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کر سکتا ہے۔

ایپ کی مؤثر کارکردگی قومی سطحی استعمال پر مبنی ہے، یہ استعمال اس بات کی یقین دہانی کرائے گا کہ ہر کوئی محفوظ ہے۔ ایک خاندان یا گھر کے اندر وہ افراد جن کے پاس فونز نہیں ہیں وہ کسی سرپرست کے اکاؤنٹ کے ساتھ اپنے اکاؤنٹس منسلک کر سکتے ہیں۔ بچوں، بزرگوں اور خاص افراد کے اکاؤنٹس ہونے چاہئیں - یواےای میں سب کا اکاؤنٹ لازمی ہونا چاہئے۔

میں ایپ کہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہوں؟

آپ الحصن یواے ای ایپ (AL HOSN UAE) کو ایپل ایپ سٹور یا گوگل ایپ سٹور سے مفت ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

اپنا ایمیریٹس آئی ڈی (ID) اور فون نمبر داخل کر کے اندراج اور تصدیق کریں اور آپ کے فون نمبر پر بھیجی گئی او ٹی پی کے ساتھ پیروی کریں۔

آپ کے سمارٹ فون پر بلیوٹوتھ اور پُش نوٹیفیکیشنز کو آن کرنا لازمی ہے۔

ڈیٹا رازداری کے متعلق متواتر پوچھے گئے سوالات

اگر میں الحصن یواےای کو اَن اِنسٹال کر دوں تو کیا ہو گا
ایک دفعہ اَن اِنسٹال کرنے پر سارا ریکارڈ اور سیکیور ٹریسنگ آئی ڈینٹیفائر (ایس ٹی آئی ) ڈیٹا حذف ہو جائے گا۔
میری رازداری کی حفاطت کیسے کی جاتی ہے؟

الحصن ایپ میں آپ کی ذاتی معلومات اینکرپٹڈ صورت میں ذخیرہ کی جاتی ہیں۔ جب ایپ دوسرے فونز کے ساتھ رابطہ کرتی ہے تو آپ کی ذاتی معلومات بے نام کر دی جاتی ہیں۔

الحصن ایپ تب تک آپ کی سیکیور ٹریسنگ آئی ڈینٹیفائر (ایس ٹی آئی) فہرست کو اپلوڈ نہیں کرتی جب تک سرکاری حکام آپ سے اس سلسلے میں رابطہ نہ کرلیں۔ آپ کے فون پر جو ڈیٹا حاصل کیا جاتا ہے وہ بھی عارضی طور پر 3 ہفتوں کے لئے ذخیرہ کیا جاتا ہے۔ جو ڈیٹا استعمال نہیں ہوتا اسے آپ کا فون حذف کر دیتا ہے۔

متواتر پوچھے گئے تکنیکی سوالات

مجھے اس بات کا یقین کیسے کرنا ہے کہ الحصن ایپ درست طور پر کام کر رہی ہئے؟

ایپ کے کام کرنے کی یقین دہانی کرنے کا آسان ترین طریقہ کار یہ ہے ایپ کو چلتے رہنے دینا چاہئے اور اسے وقتاً فوقتاً جانچتے اور ریفریش کرتے رہنا چاہئے۔

اگر کسی بھی وجہ سے ایپ کام کرنا چھوڑ دے تو آپ کو پیغام موصول ہو جائے گا.

کیا انسٹالیشن کے بعد الحصن کو انٹرنیٹ کونیکشن کی ضرورت پیش آتی ہے؟

ایک انٹرنیٹ کونیکشن کی ضرورت الحصن ایپ کو پہلی دفعہ انسٹال کرنے کے وقت پیش آتی ہے۔ بعد میں، الحصن کو وقفے وقفے سے اپ ڈیٹ کی ضرورت ہو گی، اس عمل کے لئے انٹرنیٹ کونیکشن کا ہونا لازمی ہے۔

اگر آپ کی الحصن ایپ نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے تو آپ کو اسے دوبارہ شروع کرنے کے لئے بھی انٹرنیٹ کونیکشن کی ضرورت ہو گی۔

اگر میرے ساتھ رابطہ کیا جائے تو مجھے کیسے یقین ہو گا کہ یہ صحت کے اربابِ اختیار ہیں؟

جب صحت کے اربابِ اختیار آپ کے ساتھ رابطہ کرتے ہیں تو وہ آپ کی شناخت کی توثیق کریں گے اور آپ کو معاونت اور رہنمائی فراہم کریں گے۔ رابطے کی سراغ رسانی کے لئے ڈیٹا کی درخواست کرنے سے پہلے وہ آپ کی رضامندی حاصل کریں گے اور آپ کوایک منفرد کوڈ دیں گے۔ آپ اس کوڈ کی تصدیق اپنی ایپ میں ظاہر ہونے والے خط و کتابت والے کوڈ کے ساتھ کر سکتے ہیں۔

سرکاری حکام آپ کو کبھی بھی آپ کے ذاتی مالیاتی تفصیلات کے بارے میں نہیں پوچھیں گے یا آپ کو رقم کی کسی بھی قسم کی منتقلی کے متعلق نہیں کہیں گے۔ اگر آپ کو کوئی ایسی کال موصول ہو تو مہربانی فرما کر فوراً پولیس سے رابطہ کریں۔

میرے کووِڈ-19 ٹیسٹ کے نتائج کتنی جلدی الحصن ایپ پر آویزاں کر دئیے جائیں گے؟
ٹیسٹ کے نتائج جیسے ہی صحت کے حکام کی جانب سے دستیاب کئے جائیں گے، انھیں فوراً الحصن ایپ پر آویزاں کر دیا جائے گا۔
کیا مجھے بلیو ٹوتھ اور نوٹیفیکیشنز سیٹنگز کو آن رکھنے کی ضرورت ہے؟

جی ہاں، آپ کو لازماً اپنا بلیو ٹوتھ ہر وقت آن رکھنا ہے۔

بلیو ٹوتھ اس بات کا تعین کرتا ہے کہ آیا آپ کووِڈ-19 سے متاثرہ کسی فرد کے قریب تو نہیں رہے۔ یہ ٹیکنالوجی کا وہ کلیدی عنصر ہے جو آپ کو اور آپ کے خاندان کو محفوط رکھنے میں مدد کرے گا۔ اگر آپ اپنے فون پر بلیوٹوتھ آن نہیں رکھتے تو آپ ایک بڑا خطرہ مول لے رہے ہیں اور نیشنل ایمرجینسی کرائسسز اینڈ ڈیزاسٹر مینیجمینٹ اتھارٹی کے احکامات کی خلاف ورزی بھی کر رہے ہیں۔

کیا الحصن ایپ میری سمارٹ واچ پر فعال ہو گی؟
نہیں۔
کیا الحصن ایپ میرے پرانے اینڈرائڈ/آئی فون پر فعال ہو گی؟
الحصن ایپ زیادہ تر آئی او ایس اور اینڈرائڈ فونز پر معاون ہوتی ہے۔
جب یہ ایپ آن ہو اور وائی فائی پر نہ ہو تو یہ کتنا ڈیٹا استعمال کرے گی؟ کیا اسے میرے ماہانہ موبائل ڈیٹا الاؤنس میں شمار کیا جائے گا؟
اگر آپ کوصحت کے حکام کو/سے معلومات موصول یا منتقل کرنے کا کہا جائے تو ایپ کو وائی فائی یا ڈیٹا کی ضرورت پیش آئے گی۔ بلیو ٹوتھ کو سروس مہیا کرنے والے کی جانب سے ڈیٹا کی ضرورت نہیں ہوتی۔
او ٹی پی (OTP) کیا ہے؟
او ٹی پی ایک دفعہ استعمال ہونے والا پاس ورڈ ہے جو کہ سیکیورٹی کی ایک اضافی تہہ کے طور پر آپ کے فون پر براہِ راست بھیجا جاتا ہے۔
مجھے لوکیشن پرمیشن کو فعال کرنے کی ضرورت کیوں ہے؟
کچھ آلات جیسے کہ اینڈرائڈ آلات میں الحصن ایپ کو بلیو ٹوتھ فیچرز تک رسائی حاصل کرنے کے لئے لوکیشن پرمیشن درکار ہوتی ہے۔