متحدہ عرب امارات کا 9 مئی کو ایمریٹس میڈیکل ڈے کے طور پر منانے کا اعلان

متحدہ عرب امارات کا 9 مئی کو ایمریٹس میڈیکل ڈے کے طور پر منانے کا اعلان

  وزارت برائے کمیونٹی ڈویلپمنٹ، وزارت صحت و روک تھام (موہاپ)، دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے)، محکمہ صحت - ابوظہبی، امارات ہیلتھ سروسز (ای ایچ ایس) ، شیخ ہمدان بن راشد المکتوم ایوارڈ برائے میڈیکل سائنسز، برجیل گروپ، اور ابوظہبی نیشنل ایگزیبیشن سینٹر کے تعاون سے ایمریٹس میڈیکل ایسوسی ایشن نے ایمریٹس میڈیکل ڈے کو منانے کا فیصلہ اس لئے کیا ہے تا کہ ملک کے رہائشیوں کی جانب سے ہیلتھ کئیر ورکرز کو ان کی کوششوں کی تعریف میں شکریہ ادا کیا جا سکے۔


  یہ اقدام وزارتی ترقیاتی کونسل کے 20 جون 2021 کو منعقدہ اپنے اجلاس میں ہر سال 9 مئی کو 'ایمریٹس میڈیکل ڈے' کے طور پر منانے کے فیصلے کے بعد کیا گیا ہے جو قومی سطح پر اس طرح کا پہلا دن ہوگا۔ 


ای ایم اے نے نوٹ کیا کہ ایمریٹس میڈیکل ڈے کا آغاز کمیونٹی ممبران کی صحت کے تحفظ میں ہیلتھ کئیر ورکرز کے عظیم کردار کو تسلیم کرتا ہے۔ ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ اس افتتاحی سال میں 'ایمریٹس میڈیکل ڈے' کو 'متحدہ عرب امارات آپ کی تعریف کرتا ہے' کے تھیم کے تحت منایا جائے گا۔


 انہوں نے بتایا کہ ان کا یہ نعرہ ان تمام ہیلتھ کئیر ورکرز کے لیے قوم کا شکریہ ادا کرتا ہے جو معاشرے کو محفوظ رکھنے کے لئے انتھک اور بے لوث کام کرتے ہیں۔ 


"ہماری دیکھ بھال کرنے والوں کا خیال رکھیں"


 ایمریٹس میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر موضع الشرحان نے کہا ہے کہ ایمریٹس میڈیکل ڈے کا اعلان ہماری دانشمند قیادت کی اپنے نگہداشت کرنے والوں کی مدد اور ان کی دیکھ بھال، ان کی کامیابیوں کا جشن منانے اور قوم کے لیے ان کے تعاون کو تسلیم کرنے کی خواہش کی تصدیق کرتا ہے۔


 ایمریٹس میڈیکل ایسوسی ایشن میں میڈیا اور بین الاقوامی تعلقات کے سربراہ اور 'ایمریٹس میڈیکل ڈے' اقدام کے جنرل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ظہیر الفردان نے کہا کہ 9 مئی کو 'ایمریٹس میڈیکل ڈے' کے طور پر منانا ایسوسی ایشن کی اہم کامیابی کی نشاندہی کرتا ہے اور متحدہ عرب امارات میں رہنے والے ڈاکٹروں، نرسوں، فارماسسٹوں اور ہیلتھ کئیر ورکرز کے لیے جو انہوں نے اپنی کمیونٹی کے لئے کیا ہے؛ اس کے شکریہ کا موقد ہے۔


 موہاپ میں ہیلتھ پالیسیوں اور قانون سازی کے شعبے کی ڈائریکٹر ڈاکٹر لبنا الشعلی نے کہا کہ وزارت نے اپنے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر قومی صحت کی پالیسیاں اور قانون سازی تیار کی ہے جو کمیونٹی ہیلتھ کے فروغ میں معاونت کرتی ہے۔ جہاں تک ترجیحی اقدامات کا تعلق ہے تو ان میں جدید طریقوں سے جامع ہیلتھ کئیر فراہم کرنا، صحت کے انفارمیشن سسٹم کی ترقی اور بین الاقوامی معیارات کا اطلاق، معیار اور صحت کے تحفظ کے نظام کی تعمیر، صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں کی حمایت اور جدت کے کلچر کو مستحکم کرنا شامل ہیں۔


"طبی ماہرین کا شاندار تعاون" 


شعبہ صحت ابوظہبی میں ہیلتھ کیئر ورک فورس پلاننگ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر راشد السویدی نے کہا ہے کہ محکمہ ای ایم اے کی طرف سے پیش کی جانے والی جاری کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ خاص طور پر 'ایمریٹس میڈیکل ڈے' کا اعلان  ایک بامعنی اقدام ہے جو ہمارے فرنٹ لائن ہیروز پر روشنی ڈالنے کی کوشش کرتا ہے۔ ہماری کمیونٹی کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے انتھک محنت کریں۔ طبی ماہرین کی شاندار شراکت کے ساتھ، ابوظہبی کوویڈ19 پر ایک قابل ذکر ردعمل دینے اور چارٹ میں سرفہرست رہنے کے لیے متعدد تسلیمات اور اعلیٰ درجہ بندی حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔


ڈی ایچ اے میں کوالٹی اینڈ انسٹیٹیوشنل ڈویلپمنٹ آفس کے کنسلٹنٹ اور ڈائریکٹر ڈاکٹر دوحہ العوادی نے کہا کہ "ایمریٹس میڈیکل ڈے‘‘ ہیلتھ کئیر ورکرز کی عظیم شراکت اور ہماری کمیونٹی کو محفوظ رکھنے کے لیے ان کی قربانیوں کو تسلیم کرتا ہے۔ ان کی کامیابیوں کا جشن منانے کے لیے ایک دن مختص کرنا تمام ہیلتھ کئیر ورکرز کے لیے بڑے پیمانے پر مریضوں اور کمیونٹی کی بے لوث خدمت جاری رکھنے کے لیے حوصلہ افزائی کا ایک بڑا ذریعہ ہوگا۔


 "متحدہ عرب امارات شعبہ صحت کو اولین ترجیح دیتا ہے"


 خور فکان ہسپتال - ای ایچ ایس کے میڈیکل ڈائریکٹر عبداللہ البلوشی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اپنے مستقبل کی سوچ رکھنے والے رہنماؤں کی رہنمائی میں، صحت کی دیکھ بھال کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں، جو کہ اقدار اور خواہشات کے مطابق ہیں۔  متحدہ عرب امارات کی حکومت شعبہ صحت کو اولین ترجیح دیتی ہے اور صحت کی مربوط خدمات فراہم کرنے، صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے اور ایک صحت مند، خوش حال کمیونٹی بنانے کے لیے تمام صلاحیتوں اور وسائل کو بروئے کار لاتی رہتی ہے۔ 


سورس: گلف نیوز


لنک: https://gulfnews.com/uae/health/uae-announces-may-9-as-emirates-medical-day-1.87374196





یہ مضمون شئیر کریں: