متحدہ عرب امارات میں 4 دسمبر سے نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت

متحدہ عرب امارات میں 4 دسمبر سے نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت

25 نومبر 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات کی مساجد نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے 4 دسمبر سے نمازیوں کے لئے کھولی جائیں گی۔ 

حکام کی جناب سے اعلان میں بتایا گیا کہ آٹھ ماہ قبل کی معطلی کے بعد نماز جمعہ کا دوبارہ آغاز ہو رہا ہے جو کہ ملک میں عام مذہبی رسومات کی واپسی کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ 

کوویڈ19 کو پھیلنے سے روکنے کے لئے مساجد کی گنجائش 30 فیصد کی حد تک محدود ہوگی اور حفاظتی پروٹوکول پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔ نمازیوں کو صحن میں بھی نماز پڑھنے کی اجازت ہوگی۔ 

عبادت گاہوں میں متعدد احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی جن میں مساجد میں کام کرنے والے تمام افراد کی باقاعدہ ٹیسٹنگ بھی شامل ہے۔ یہ اعلان قومی ایمرجنسی کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر سیف ال دھہری نے ملک کی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔



یہ مضمون شئیر کریں: