رمضان 2022: کورونا وائرس کے خلاف محتاط رہیں: ڈاکٹر فریدہ الہوسانی

رمضان 2022: کورونا وائرس کے خلاف محتاط رہیں: ڈاکٹر فریدہ الہوسانی


 متحدہ عرب امارات میں صحت کی اعلیٰ عہدیدار نے لوگوں سے گزارش کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران کوویڈ19 کے خلاف محتاط رہیں۔

 

 ابوظہبی پبلک ہیلتھ سینٹر میں متعدی امراض کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور متحدہ عرب امارات کے شعبہ صحت کی سرکاری ترجمان ڈاکٹر فریدہ الہوسانی نے کہا ہے کہ روزانہ کوویڈ19 کے کیسز میں کافی کمی آئی ہے اور دو سال بعد معمول کا احساس ہو رہا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ لوگ حفاظتی اقدامات کے بارے میں سستی برتنا شروع کر دیں. 

 

انہوں نے کہا کہ کورونا ابھی بھی موجود ہے اور حفاظتی اقدامات کو برقرار رکھنا اب بھی بہت اہم ہے۔ ہم آپ کو احتیاطی تدابیر سے متعلق یادہانی کروانا چاہتے ہیںخاص طور پر بند جگہوں پر ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنا۔ ہم عوام کو بھیڑ والی جگہوں سے دور رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ 

 

ہم جانتے ہیں کہ نہ صرف متحدہ عرب امارات بلکہ باقی دنیا میں اقدامات میں نرمی آئی ہے تاہم یہ توازن برقرار رکھنا اور صحت اور حفاظت کے بہت سے اقدامات پر عمل پیرا رہنا ضروری ہے جن کے ہم پچھلے دو سالوں میں عادی ہو چکے ہیں۔ 

 

ہم لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اپنے ہاتھوں کو صاف کرنا جاری رکھیں اور ہینڈ سینیٹائزر استعمال کریں۔ ہم نے دیکھا ہے کہ کمیونٹی کے کچھ افراد باقاعدگی سے ہاتھ دھونے اور صفائی ستھرائی سے دور ہو گئے ہیں۔ یہ سادہ احتیاطی تدابیر ہے جو ہر ایک کی حفاظت کے لیے بہت اہم ہیں۔

 

ڈاکٹر فریدہ نے کہا کہ رہائشیوں کو ہجوم والے علاقوں سے گریز کرنا چاہیے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ وہ خریداری کے دوران مناسب طریقے سے ماسک پہنیں۔ 

 

 رمضان کے دوران، ہم مشورہ دیتے ہیں کہ اگر آپ کو سانس کی کوئی علامات ہیں تو خاندان اور دوستوں سے ملنے سے گریز کریں جب تک کہ آپ کو یقین نہ ہو کہ آپ کوویڈ کا شکار نہیں ہیں اور آپ کا ٹیسٹ منفی ہے۔

 

 انہوں نے کہا کہ جب تک کوویڈ ٹیسٹ منفی نہیں آتا لوگوں کو خود کو الگ تھلگ کرنا چاہئے اور خاندان اور دوستوں سے ملنے یا نماز کے لئے مسجد جانے سے گریز کرنا چاہئے۔

 

 بزرگوں کی اکثریت کو ویکسین لگائی گئی ہے اور کچھ کو کوویڈ ہو گیا ہے اور وہ صحت یاب ہو چکے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہمیں کم محتاط رہنا چاہیے۔

 

 ڈاکٹر فریدہ نے کہا کہ لوگوں کو مساجد میں حفاظتی اصولوں پر بھی عمل کرنا چاہیے۔ 

 

 شکر ہے کہ اب مسجد میں نماز ادا کی جا سکتی ہے جو کہ ملک میں استحکام کی موجودہ حالت کی عکاسی کرتا ہے لیکن ایک بار پھر، ماسک پہننا جاری رکھنا اور اپنی نماز کے لئے مصلہ چٹائی لانا اور سماجی فاصلہ کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہے۔ 

Source: دی نیشنل نیوز

 

Link: 

https://www.thenationalnews.com/uae/ramadan/2022/04/07/ramadan-2022-dont-let-guard-down-against-covid-top-uae-health-official-says/


یہ مضمون شئیر کریں: