وزارت صحت کی جانب سے نیشنل موسمی فلو آگاہی مہم 2021 کا آغاز

وزارت صحت کی جانب سے نیشنل موسمی فلو آگاہی مہم 2021 کا آغاز

"خود کی حفاظت ... اپنے معاشرے کی حفاظت کرنا ہے" کے موضوع کے تحت ، وزارت صحت و روک تھام (موہاپ) نے نیشنل موسمی فلو آگاہی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جو دسمبر 2021 کے آخر تک جاری رہے گی۔ 

 

یہ مہم ابوظہبی پبلک ہیلتھ سینٹر ، ابوظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی (سیہا) ، دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) اور امارات ہیلتھ سروسز (ای ایچ ایس) کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔ 

 

اس مہم کا مقصد کمیونٹی میں فلو کے حوالے سے بیداری کو بڑھانا اور پیچیدگیوں کی شرح کو کم کرنے کے لیے اس کی روک تھام کرنا ، افراد کو موسمی فلو ویکسین حاصل کرنے کی ترغیب دینا ، ہیلتھ ورکرز کی صلاحیتوں کو بڑھانا اور انہیں بہترین بین الاقوامی طریقوں کے مطابق تربیت دینا ہے۔ 

 

یہ اعلان دبئی میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران ہوا جس میں پبلک ہیلتھ سیکٹر کے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری ڈاکٹر حسین عبدالرحمن ال رند، ابوظہبی پبلک ہیلتھ سینٹر میں کمیونیکیبل ڈیزیزز ڈیپارٹمنٹ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فریدہ الہوسانی اور موہاپ کے پریوینٹیو میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر ڈاکٹر ندا المرزوقی اور ای ایچ ایس میں پبلک ہیلتھ سروسز ڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر ڈاکٹر شمسہ لوٹاہ موجود تھیں۔

 

ان کے علاوہ، اس موقع پر موہاپ کے امیونائزیشن ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ ڈاکٹر لیلیٰ الجاسمی اور ڈی ایچ اے کے پبلک ہیلتھ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ میں ہیلتھ پروموشن اینڈ ایجوکیشن سیکشن کے سربراہ ڈاکٹر ہینڈ ال اودھی کے علاوہ ابوظہبی پبلک ہیلتھ سینٹر ، سیہا ، ای ایچ ایس اور ڈی ایچ اے کے نمائندے بھی موجود تھے۔

 

مہم کے ٹارگٹ گروپس میں کمیونٹی کے بیشتر افراد شامل ہیں جن میں حاملہ خواتین ، 50 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد ، دائمی بیماریوں کے مریضوں ، 5 سال سے کم عمر کے بچوں اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے ورکرز کو ترجیح دی گئی ہے۔ 

 

کمیونیکیشن مہم میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ، اخبارات اور ویب سائٹس ، ٹیلی ویژن اور ریڈیو انٹرویوز ، اور سیٹلائٹ چینلز اور نیوز ویب سائٹس کے ذریعے شائع ہونے والے مواد شامل ہیں۔ 

 

ڈاکٹر حسین عبدالرحمن ال رند نے کہا ہے کہ سالانہ موسمی فلو آگاہی مہم سب سے اہم تقریبات میں سے ایک ہے جس کے زریعے موہاپ بین الاقوامی معیار کے مطابق نظام صحت کو سانس کی بیماریوں کے جواب کے لئے تیار کرنے ، نگرانی کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے اور ویکسینیشن کوریج کی شرح کے نتائج کو بہتر بنانے کے لیے منظم کرنے کا خواہاں ہے۔  

 

 صحت کی حفاظت اور فلو کے خطرے کی روک تھام کی اہمیت کو قومی ترجیح کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے ، وزارت صحت اپنے تمام صحت مراکز پر ویکسین فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت پوری مہم کے دوران تمام صحت مراکز پر احتیاطی تدابیر پر عمل کر رہی ہے۔ 

 

انہوں نے موسمی فلو کی ویکسین کو شعبہ صحت پر بوجھ کو کم کرنے کے لیے ضروری قرار دیا ہے اور اسے کوویڈ19 پر قابو پانے کے لیے وقت کی ضرورت قرار دیا۔

 

انہوں نے ذکر کیا کہ متحدہ عرب امارات کی کوویڈ19 سے متعلق بہترین انتظامی حکمت عملی اور کارکردگی کی وجہ امارات کےشعبہ صحت کا زبردست کام ہے جو انہوں نے بر وقت کیا۔

 

 اس مہم کا مقصد موسمی فلو اور اس سے بچاؤ کے طریقوں کے بارے میں کمیونٹی میں شعور اجاگر کرنا اور ویکسین کو وسیع پیمانے پر فراہم کرنا ہے۔ ان لوگوں کا خیرمقدم کریں گے جو ویکسین حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہیں۔

 

 مہم کا مقصد ہیلتھ ورکرز میں ویکسینیشن کوریج کی سطح کو بڑھانا اور تازہ ترین بین الاقوامی سفارشات اور سائنسی طریقوں سے لیکچرز ، ورکشاپس ، اور موسمی فلو کو روکنے اور اس سے بچنے کے نئے طریقوں کے ذریعے کارکردگی کو بڑھانا ہے۔ 

 

اس سال کا موسمی فلو کورونا وائرس کے ساتھ سامنے آیا ہے جو کہ شعبہ صحت کے لیے بہت بڑے چیلنجز کا باعث ہے اور دونوں وائرسز کے پھیلاؤ کو روکنا بہت ضروری ہے۔

 

 پچھلے 60 سالوں میں ، موسمی فلو کی ویکسین محفوظ اور موثر ثابت ہوئی ہے جس سے ہسپتال میں قیام اور پیچیدگیوں کی شرح کم ہوتی ہے اور عام وائرس سے حفاظت رہتی ہے۔ لہذا ، صحت کے حکام کی جانب سے کارکنوں کو موسمی فلو ویکسین لینے کی درخواست کی گئی ہے خاص طور پر ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹس ، آؤٹ پیشنٹ کلینک ، پرائمری ہیلتھ کیئر سینٹرز اور انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں ، تاکہ فلو کے مریضوں سے بیماری منتقل ہونے کے امکانات کو کم کیا جا سکے۔

 

 ڈاکٹر شمسہ لوٹا نے کہا کہ ہیلتھ اتھارٹیز نے ہسپتالوں اور صحت مراکز کی تیاری کو بڑھا کر موسمی انفلوئنزا سے نمٹنے کے لیے ایک باقاعدہ منصوبہ بنایا ہے تاکہ تمام کیسز کو موثر طریقے سے ہینڈل کیا جا سکے۔ اگرچہ یہ مہم کوویڈ19 کے ساتھ موافق ہے لیکن وسیع تر کمیونٹی تک پہنچنے کے لیے کوششوں کو تیز ، وسیع اور متنوع بنایا گیا ہے تاکہ موسمی انفلوئنزا اور کورونا وائرس کی علامات میں فرق کرنے میں ان کی مدد کی جا سکے۔

 

اس مہم میں موسمی فلو کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اور ویکسین لینے کی اہمیت کے علاوہ بیماری کی پیچیدگیوں اور خطرات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ انہوں نے کمیونٹی ممبروں پر زور دیا کہ وہ ویکسین لیں اور مناسب حفاظتی تدابیر پر عمل کریں تاکہ موسمی انفلوئنزا کے پھیلاؤ کو کم کیا جا سکے۔

 

ڈاکٹر ہینڈ ال اودھی نے دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے موسمی فلو سمیت مختلف بیماریوں کے خلاف معاشرے کی صحت ، سلامتی اور حفاظت کو برقرار رکھنے اور اس کی حفاظت کے لیے جاری کوششوں کا خاکہ پیش کیا جس میں قومی سطح پر مقصد کے حصول کے لیے تمام متعلقہ حکام کے تعاون کی تعریف کی گئی۔ انہوں نے اس مہم کی پچھلے سالوں کے دوران ہونے والی نمایاں کامیابی کا بھی ذکر کیا۔

 

انہوں نے انفلوئنزا ویکسین کی اہمیت سے متعلق بتایا اور فلو کی علامات اور اس کی منفی پیچیدگیوں کو کم کرنے میں اس کی اہمیت بتائی خاص طور پر جن لوگوں کا انفلوئنزا کی پیچیدگیوں میں مبتلا ہونے کا زیادہ خطرہ ہے جیسے 5 سال سے کم عمر کے بچے ، 65 سال سے زیادہ عمر کے لوگ ، حاملہ خواتین ، اور دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد جیسے دمہ اور دل ، گردے ، جگر کی بیماری والے اور طبی عملہ۔



یہ مضمون شئیر کریں: