کوویڈ19: سوئٹزرلینڈ نے ماسک اور پی سی آر ٹیسٹ سمیت متحدہ عرب امارات کے مسافروں کے لیے تمام پابندیاں ختم کر دیں

امارات سے سوئٹزرلینڈ، سوئٹزرلینڈ کوویڈ ہابندیاں ختم، دبئی ابوظہبی سے سوئٹزرلینڈ کا سفر 2022


متحدہ عرب امارات سے آنے والے مسافروں کو سوئٹزرلینڈ میں داخل ہوتے وقت داخلہ فارم پُر کرنے، ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانے یا پی سی آر ٹیسٹ فراہم کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ مزید یہ کہ عوام میں اور دکانوں اور ریستوراں میں داخل ہوتے وقت چہرے پر ماسک پہننے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ 

 

 یہ قوانین 17 فروری سے لاگو ہو رہے ہیں۔

 

 یہی قوانین زیادہ تر جی سی سی ممالک پر بھی لاگو ہوتے ہیں۔

 

 مثبت ٹیسٹ کرنے والوں کو اب بھی الگ تھلگ رہنا ہو گا اور مارچ کے آخر تک پبلک ٹرانسپورٹ اور ہیلتھ کیئر سیٹنگز میں ماسک پہننا چاہیے۔

 

 متحدہ عرب امارات اور بحرین میں سوئٹزرلینڈ کے سفیر ماسیمو بگی نے کہا کہ یہ اقدام سوئٹزرلینڈ کی معمول پر واپسی کا اشارہ دیتا ہے کیونکہ ملک میں کوویڈ کی صورتحال بہتر ہے اور ہیلتھ کئیر کے نظام کے مغلوب ہونے کا خطرہ بھی نہیں ہو۔ یہ فیصلہ سوئس فیڈرل کونسل کے مشورے کے بعد کیا گیا جس کے تحت جواب دہندگان کی واضح اکثریت باقی ماندہ اقدامات کو فوری طور پر اٹھانے کے حق میں نکلی۔ 

 

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یکم اپریل تمام خاص حالات کے خاتمے کے لیے مقرر ہے بشرطیکہ کورونا وائرس کی صورتحال توقع کے مطابق ہی رہی تو۔ انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ سوئٹزرلینڈ میں کورونا وائرس کی صورتحال بہتر ہوتی جا رہی ہے لہذا پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ آخرکار زائرین کو ایک بار پھر آزادانہ طور پر ہمارے ملک کی سیر کرنے کی طرف ایک اور اہم قدم ہے۔ ہم آنے والے مہینوں میں خطے کے بہت سے سیاحوں کو سوئٹزرلینڈ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں۔ 

 

 ڈائریکٹر جی سی سی، سوئٹزرلینڈ ٹورازم، میتھیاس البرچٹ نے کہا ہے کہ یہ ایک شاندار پیشرفت ہے اور ہم اس بات پر پوری طرح خوش ہیں کہ متحدہ عرب امارات کے زائرین پہلے کی طرح آزادانہ طور پر سوئٹزرلینڈ کا سفر کر سکتے ہیں۔

Source: خلیج ٹائمز

 

Link: https://www.khaleejtimes.com/coronavirus/covid-19-switzerland-lifts-all-restrictions-for-uae-travellers-no-masks-no-pcr-tests-required

 


یہ مضمون شئیر کریں: