کوویڈ19: متحدہ عرب امارات غیر ویکسین شدہ مریضوں کے لیے نئی آسٹرا زنیکا دوا حاصل کرنے والے پہلےممالک میں شامل

کوویڈ19: متحدہ عرب امارات غیر ویکسین شدہ مریضوں کے لیے نئی آسٹرا زنیکا دوا حاصل کرنے والے پہلےممالک میں شامل


متحدہ عرب امارات کوویڈ19 کے خلاف کمزور قوت مدافعت والے مریضوں کے لئے ایک نئی دوائی حاصل کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ 


بدھ کو جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، محکمہ صحت – ابوظہبی نے Rafed کے تعاون سے آسٹرازنیکا کے AZD7442 کی مقامی مارکیٹ میں خریداری پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے۔


 

 اس نئی اور جدید دوائیوں کو خاص طور پر ایسے مریضوں میں شدید انفیکشن اور موت کو روکنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جنہیں کسی خطرےکے باعث ویکسین نہیں لگائی گئی ہے۔ یہ معاہدہ کوویڈ19 کا مقابلہ کرنے کے لیے ملک کی کوششوں کے عین مطابق ہے جس سے متحدہ عرب امارات امیونوکمپرومائزڈ مریضوں کے لیے اینٹی باڈی ادویات حاصل کرنے والے ممالک کے پہلے گروپ میں شامل ہو گیا ہے۔ 


ابوظہبی نے کوویڈ۱۹ کے آغاز کے بعد سے ہی معروف مقامی اور بین الاقوامی دوا ساز کمپنیوں کے ساتھ تعاون جاری رکھا ہے۔


محکمہ صحت نے AZD7442 کے لئے Rafed کے زریعے ایک ہموار سپلائی چین کے عمل کو قائم کرنے پر کام کیا ہے جو آسٹرا زنیکا ادویات کے Rafed ڈسٹری بیوشن سینٹر کے زریعے خریداری، ذخیرہ کرنے اور تقسیم کرنے میں سہولت فراہم کرے گا۔ Rafed ڈسٹری بیوشن کولڈ سٹوریج میں مہارت رکھنے والی خطے کی سب سے بڑی سہولت ہے۔


مقامی مارکیٹ میں AZD7442 کی دستیابی کوویڈ۱۹ کے خلاف کمیونٹی کے تمام افراد کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کا مؤثر ہے۔


 

 محکمہ صحت - ابوظہبی کے انڈر سکریٹری ڈاکٹر جمال محمد الکابی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی قیادت کوویڈ19 کے خلاف جنگ میں بےمثال کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور اس حوالے سے تمام پہلوؤں پہ نظر رکھے ہوئے ہے ۔ 

 

انہوں نے بتایا کہ یہ دوا امیونوکمپرومائزڈ مریضوں کی حفاظت کرے گی جو طبی وجوہات کی بناء پر ویکسین حاصل نہیں کر سکتے ہیں۔


مزید برآں، Rafed کے سی ای او راشد القبیسی نے کہا ہے کہ ہمارے اسٹریٹجک لاجسٹکس پارٹنر نیٹ ورک کے زریعے، Rafed متحدہ عرب امارات اور ممکنہ طور پر مشرق وسطی اور افریقہ میں ایک منظم تقسیم کو یقینی بنانے کے لئے بنیادی ڈھانچہ قائم کر رہا ہے۔

 


 

شعبہ صحت- ابوظہبی اور آسٹرا زنیکا کی جانب سے معاہدے پر دستخط جدت، طبی تحقیق، ڈیجیٹل صحت اور ابوظہبی کی لائف سائنس ہب کے طور پر عالمی پوزیشننگ کے شعبوں میں تعاون کرنے کے اعلان کے بعد کیے گئے ہیں۔

 

 لندن میں قائم تجزیاتی کنسورشیم، ڈیپ نالج گروپ کے مطابق، ابوظہبی کو کوویڈ19 پر اپنے ردعمل کی بنیاد پر دنیا کے سرفہرست شہروں میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔

 

 


یہ مضمون شئیر کریں: