دبئی: ورکرز کے لیے آسان رسائی کوویڈ19 ٹیسٹنگ سینٹر کا آغاز

Dubai’s Jafiliya area has a large tent set up in immigration authority that will provide cheap PCR tests for workers.


 دبئی کے علاقے جعفلیہ میں امیگریشن اتھارٹی کے کار پارک میں مزدوروں کو سستے پی سی آر ٹیسٹ کی فراہمی کے لیے بڑا خیمہ لگایا گیا ہے۔


 مزدور مرکز میں ٹیسٹ کرنے کے لیے  80 درہم ادا کریں گے جبکہ اس سیبٹر تک پہنچنا ان کے لیے آسان ہو گا کیونکہ ان کو گھر واپس جانے، نوکریاں تبدیل کرنے یا اپنا ویزا تبدیل کرنے سے پہلے کووِڈ19 ٹیسٹ کروانے کی ضرورت پڑے گی۔


 اس سینٹر کا باضابطہ طور پر منگل کو افتتاح کیا گیا ہے اور یہ ایک دن میں ایک ہزار پی سی آر ٹیسٹ کر سکے گا۔ یہ روزانہ صبح 7 بجے سے رات 11 بجے تک کھلا رہے گا۔ 


ارجیت ملکیت جو ایک ویلڈر ہے، اس نے کہا ہے کہ میرے پاس اپنی گاڑی نہیں ہے لہذا اس قریبی سینٹر سے مجھے فائدہ ہو گا اور کرایہ لگا کر دور نہیں جانا پڑے گا۔


 یہ سنٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز کی دہلیز پر قائم کیا گیا ہے اور امیگریشن دفاتر استعمال کرنے والے ہزاروں لوگوں کی خدمت کرے گا۔ 


 پی سی آر ٹیسٹ کے لیے نئی سہولت پر باقاعدہ قیمت  125 درہم ہوگی۔ امیگریشن کا عملہ 65 درہم ادا کرے گا اور ان کے اہل خانہ سے 100 درہم وصول کیے جائیں گے۔ 


رائٹ ہیلتھ گروپ کے سربراہ ڈاکٹر سنجے پیتھنکر نے کہا ہے کہ سفر کے لئے پی سی آر ٹیسٹ لازمی ہیں لیکن جعفلیہ میں مزدوروں کے لیے کم قیمتوں والا کوئی سینٹر بھی دستیاب نہیں تھا۔


 بہت سے ورکرز نئے ویزے کے لیے امیگریشن آفس جاتے ہیں یا ان پر جرمانہ عائد ہوتا ہے جو انہیں ائیرپورٹ کے لیے روانہ ہونے سے پہلے ادا کرنا پڑتا ہے۔ انہیں اس سب کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ کلینکس عام طور پر  150 درہم یا اس سے زیادہ چارج کرتے ہیں جبکہ اس نئے مرکز میں ورکرز کے لیے 80 درہم ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔


 رائٹ ہیلتھ گروپ کی جانب سے الکوز اور جیبل علی صنعتی علاقے میں بھی دو خیمے لگے ہوئے ہیں۔ دبئی میں پی سی آر ٹیسٹ کی سب سے کم قیمت درہن 50 ہے جو کہ ابوظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی سیہا کے زیر انتظام ہیں۔ 


یہ سروس ملک بھر کے رہائشیوں اور شہریوں کے لیے دبئی میں چار مقامات پر موجود ہے جن میں سے تین ڈرائیو تھرو سینٹرز ہیں۔


ڈاکٹر پیتھنکر نے کہا ہے کہ ہم نے محسوس کیا ہے کہ میٹرو اسٹیشن کے قریب ایک ٹیسٹنگ سینٹر ہونے کی ضرورت ہے تاکہ ورکرز اور کسی دوسرے کے لیے بھی آسانی ہو۔ 


نئے مرکز نے علاقے کے لوگوں کو تیزی سے اپنی طرف متوجہ کیا ہے خاص طور پر وہ لوگ جن کے پاس نجی ٹرانسپورٹ تک رسائی نہیں ہے۔ 


ویلڈر ارجیت ملکیت نے کہا ہے کہ شہر کے مرکز میں سستے ٹیسٹ سے انہیں فائدہ ہوگا۔


انہوں نے کہا کہ میرے پاس اپنی گاڑی نہیں ہے اس لیے کلینک تک پہنچنے کے لیے پیسے خرچ ہوتے ہیں۔ مجھے اگلے چند ہفتوں میں بہت سے پی سی آر ٹیسٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سے میرے بہت سارے پیسے بچ جائیں گے۔ نیا مرکز بہت سے لوگوں کی مدد کرے گا لہذا میں یقینی طور پر مزید لوگوں کو اس کے بارے میں بتاؤں گا۔



یہ مضمون شئیر کریں: