ابوظہبی ایمرجنسی، کرائسس اینڈ ڈیزاسٹرز کمیٹی کی جانب سے پیر 19 جولائی سے ابوظہبی میں داخل ہونے کا طریقہ کار اپ ڈیٹ

ابوظہبی ، یواےای ، دبئی ، کوویڈ ، کوویڈ19، کورونا ، وقایہ ، متحدہ ، عرب ، امارات  ، قوانین ، صحت ، تحفظ ، داخلہ ، ٹیسٹ ، وباء ، جرمانہ ، شہری ، رہائشی ، ویریینٹ ، دوک ، تھام ، ایمرجنسی، کرائسس ، ڈیزاسٹرز

ابوظہبی ایمرجنسی، کرائسس اینڈ ڈیزاسٹرز کمیٹی نے کوویڈ-19 کی مختلف اقسام کی روک تھام اور مسلسل جانچ کو یقینی بنانے کے لئے فعال کوششوں کے حصے کے طور پر پیر 19 جولائی سے ابوظہبی کے لئے داخلے کی نئی ضروریات کی منظوری دے دی ہے۔

 

کمیٹی نے منفی پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ موصول ہونے کے 48 گھنٹوں کے اندر اور ڈی پی آئی کا منفی نتیجہ موصول ہونے کے 24 گھنٹوں کے اندر امارت میں داخلے کی اجازت دینے کی منظوری دے دی۔

 

 پی سی آر کے ذریعے داخل ہونے والوں کو چار دن یا اس سے زیادہ قیام کرنے پر داخلے کے چار دن بعد دوبارہ پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ آٹھ دن یا اس سے زیادہ قیام کرنے والوں کے لئے چوتھے اور آٹھویں دن اضافی ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

 

 ڈی پی آئی کے ذریعے داخل ہونے والوں کے لئے، جو 48 گھنٹے سے زیادہ امارت میں رہیں گے، داخلے کے تیسرے دن اضافی پی سی آر کرانا ہوگا۔ سات دن یا اس سے زیادہ قیام کرنے والوں کے لئے تیسرے اور ساتویں دن اضافی پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ ابوظہبی میں مسلسل بار داخل ہونے کے لئے ڈی پی آئی ٹیسٹ کا استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

 

یہ طریقہ کار ویکسین لگوانے اور نہ لگوانے والے تمام شہریوں اور رہائشیوں پر لاگو ہوتا ہے۔ مطلوبہ ٹیسٹ کروانے میں ناکامی کی صورت میں جرمانے عائد کئے جائیں گے۔

 

اماراتی نیوز ایجنسی (WAM)



یہ مضمون شئیر کریں: