ڈی ایچ اے نے فائزر ویکسن کے لئے نئے مرکز کا اضافہ کیا

ڈی ایچ اے نے فائزر ویکسن کے لئے نئے مرکز کا اضافہ کیا

10  جنوری 2021: (جنرل رپورٹر) دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) نے کوویڈ19 ویکسینیشن مہم کے ایک حصے کے طور پر ، فائزر بائیو ٹیک ویکسن کی پیش کش کرنے والے ساتویں مرکز کو شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈی ایچ اے میں کلینیکل سپورٹ سروسز اینڈ نرسنگ سیکٹر کی سی ای او اور کوویڈ19 ویکسینیشن اسٹیئرنگ کمیٹی کی چیئرپرسن ڈاکٹر فریدہ ال خواجہ نے کہا ہے کہ ڈی ایچ اے نے چھ مراکز کے ساتھ الصفا پرائمری ہیلتھ کیئر سنٹر کو ساتویں مرکز کے طور پر شامل کیا ہے جہاں عوام کو مفت ویکسن لگائی جائے گی۔


 انہوں نے کہا کہ اس ویکسین کے لئے بڑے ٹرن آؤٹ کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے اس سنٹر کو شامل کیا گیا ہے۔ ڈی ایچ اے کے سات مراکز جو اب فائزر بائیو ٹیک ویکسن دے رہی ہیں ان میں الصفا پرائمری ہیلتھ کیئر سنٹر ، زابیل پرائمری ہیلتھ کیئر سنٹر ، المیزر پرائمری ہیلتھ کیئر سنٹر ، ناد الحمر پرائمری ہیلتھ کیئر سنٹر ، البرشہ پرائمری ہیلتھ کیئر سنٹر، میرف میڈیکل فٹنس سینٹر اور ہٹا اسپتال شامل ہیں


یہ مضمون شئیر کریں: