تھوک کورونا وائرس کی بالکل درست تشخیص کرتا ہے، امارات ریسرچ

محمد بن راشد یونیورسٹی آف میڈیسن اینڈ ہیلتھ سائنسز کے محققین کی  تحقیق  ہے کہ تھوک کورونا وائرس کے آر این اے کی درست شناخت کرتا ہے۔

26 ستمبر 2020: (جنرل رپورٹر) محمد بن راشد یونیورسٹی آف میڈیسن اینڈ ہیلتھ سائنسز کے محققین نے ناک کے زریعے کورونا وائرس کی تشخیص کے مؤثر متبادل کے طور پر تھوک کو استعمال کرنے کی تاثیر پر ایک تحقیق کی ہے جبکہ ناک کے زریعے کوویڈ19 کی تشخیص کے عمل کو وسیع پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔

 کی گئی اس تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تھوک سے کورونا وائرس کے آر این اے کی درست شناخت کی جاسکتی ہے۔


یہ تحقیق متحدہ عرب امارات اور مشرق وسطی میں پہلی بار کی گئی ہے۔ یہ تحقیق دبئی کے الخوانییج ہیلتھ سنٹر میں مکمل کی گئی اور اس میں 401 بالغ افراد شامل تھے جو کہ کورونا ٹیسٹ کے لئے آئے تھے جن سے تھوک کے نمونے ایک ناک کے بالوں ساتھ جمع کیے گئے تھے ، اور ان میں سے 50٪ میں علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔ یونیلب انٹرنیشنل لیبارٹریز میں ان سیمپلز کو کوویڈ19 سے متعلق چیک کیا گیا۔ نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ٹیسٹ لعاب کے نمونوں میں وائرس کا پتہ لگانے میں کامیاب رہے جس کی حساسیت 70 فیصد اور درستگی 95 فیصد تھی۔




یہ مضمون شئیر کریں: