سیہا کے گروپ چیف سہولیات اور مینٹیننس آفیسر کی سیہا کی کامیابیوں اور مستقبل کے منصوبوں پر بات چیت

سیہا کامیابیاں کوویڈ19، سیہا امارات 50 سالوں کا جشن، امارات کوویڈ19 سیہا


 متحدہ عرب امارات کے 50ویں سال کے جشن کے طور پر، پچھلے دو سالوں پر نظر ڈالتے ہوئے، سیہا کے گروپ چیف فیسیلٹیز اینڈ مینٹیننس آفیسر، محمد حسن الزابی نے سیہا کی کامیابیوں اور مستقبل کے منصوبوں سے متعلق بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے دو سال میرے لیے اور متحدہ عرب امارات اور دنیا بھر میں تمام لوگوں کے لیے آزمائشی تھے۔ 

 

ہم نے کوویڈ19 کے دوران مکمل کوشش کی کہ حالات نارمل رہیں اور کاروباری تسلسل برقرار رکھیں اور اس حوالے سے ہمیں کامیابی بھی ملی ہے۔

 

جیسا کہ ہم 50ویں سال کا جشن منا رہے ہیں، ہم پہ لازم ہے کہ ہم اپنے ملک کے رہنماؤں کی عظیم کوششوں کا اعتراف کریں اور ان کی تعریف کریں۔ 

 

متحدہ عرب امارات میں ہیلتھ کئیر کے سب سے بڑے اور جامع نیٹ ورک کے طور پر، ہم ابوظہبی کے ہیلتھ کئیر شعبہ کی اصلاحات میں ایک کلیدی کھلاڑی کے طور پر بہترین پوزیشن پر کھڑے ہیں اور عوامی کلینک اور ہسپتالوں کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔ ہمارا مقصد عوامی صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی کو اعلیٰ ترین بین الاقوامی معیارات کے مطابق بنانا ہے اور ابوظہبی کو ایک سرکردہ طبی منزل کے طور پر مزید بہتر پوزیشن میں لانا ہے۔

 

 ہمارے سیہا مراکز نے کوویڈ19 کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے چیلنج پر اچھا رد عمل دیا اور اس پر قابو پایا ہے۔ محکمہ صحت ابوظہبی نے ہمیں کوویڈ19 سے نمٹنے کے لیے اپنی کوششوں کی سربراہی کے لیے مقرر کیا۔ 

 

 ہم نے 29 مارچ 2020 کو ملک کی پہلی ڈرائیو کے ذریعے کوویڈ19 ٹیسٹنگ کی سہولت کے آغاز کا اعلان کیا جس کے بعد بااقاعدہ پلاننگ سے کوویڈ19 کو کنٹرول کرنے کے لئے کئی مراکز کھولے گئے یہاں تک کہ اس تیزی سے کوویڈ19 پر قابو پانے کے لحاظ سے متحدہ عرب امارات کو دنیا میں صرف پانچواں نمبر دیا گیا۔ 

 

 ہم نے نئی طبی سہولیات کی ڈیزائننگ اور تعمیر، ان کے ورک فلو کو مربوط کرنے، عمل درآمد اور فعال کرنے پر کام کیا ہے۔ اس میں ابوظہبی نیشنل نمائش سینٹر کے فیلڈ ہسپتال، جس میں 1,000 بیڈز، محمد بن زید سٹی فیلڈ ہسپتال 1,200 بیڈز، دبئی پارکس اینڈ ریزورٹ کا 1,200 بستروں والا فیلڈ ہسپتال، توام فیلڈ ہسپتال اور بہت کچھ شامل ہے۔

 

نئے آئسولیشن اور انتہائی نگہداشت کے کمرے بنانا بھی ایک ترجیح تھی کیونکہ ہم نے کوویڈ19 کے دوران مریضوں میں اضافہ دیکھا اودلر اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ انھیں اعلیٰ معیار کی دیکھ بھال ملے، ہم نے الرحبہ اسپتال، شیخ خلیفہ میڈیکل سٹی، مدینہ زاید ہسپتال، الطوام ہسپتال، اور العین ہسپتال کو مکمل طور پر قرنطینہ اور انتہائی نگہداشت کے کمروں کے لئے مختص کیا۔

 

  ہم نے اجمان، شارجہ اور راس الخیمہ میں فیلڈ ہسپتال بھی قائم کیے جن میں ہر ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے لیے 204 بستروں کی گنجائش ہے۔ یہ سب سے مشکل منصوبوں میں سے ایک تھا کیونکہ اس کے لیے خصوصی آلات کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ ملک کے موجودہ اسپتالوں میں ہی پائے جاتے ہیں۔ 

 

ہم نے 13 قومی اسکریننگ مراکز قائم کیے، ابوظہبی نیشنل نمائش سینٹر ویکسینیشن سنٹر قائم کیا، مدینت زید ہسپتال کی کیمیکل، بائیولوجیکل، ریڈیولاجیکل، نیوکلیئر اینڈ ایکسپلوسیو سہولت کے ساتھ مل کر کام کیا تاکہ دیگر کیسز کا انتظام کیا جا سکے۔ ہم نے ان تمام منصوبوں پر حکومتی معیارات کے مطابق کام کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ یہ الفاظ اگلے 50 سالوں کے بارے میں ہمارے جوش کو بیان نہیں کر سکتے۔ پچھلے دو سالوں میں ہم نے جو کچھ حاصل کیا ہے، اس پر نظر ڈالتے ہوئے، متحدہ عرب امارات ہر کوشش میں بہترین کارکردگی کی حوصلہ افزائی کرتا رہے گا۔ ہم اپنے کام کو پورے اعتماد کے ساتھ جاری رکھیں گے کہ ہمارے مراکز، ٹیمیں اور قیادت متحدہ عرب امارات کے فائدے کے لیے کام کر رہی ہے۔


یہ مضمون شئیر کریں: