صواب سینٹر کی جانب سے کوویڈ19 مہم کا آغاز

صواب سینٹر کی جانب سے کوویڈ19 مہم کا آغاز

 11 جون 2020: (جنرل رپورٹر) صواب سینٹر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ٹویٹر، فیسبک، انسٹاگرام اور یوٹیوب پر 10 سے 17 جون تک کورونا مہم چلا رہا ہے جس میں ہیش ٹیگ #ForceOfHumanity کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ ایسے وقت میں جب کہ داعش اور دیگر شدت پسند تنظیمیں موت اور تباہی کو جاری رکھے ہیں، صواب کی اس نئی مہم نے کوویڈ19 کو شکست دینے کی مشترکہ جدوجہد میں دنیا کی امید اور یکجہتی کو اجاگر کیا۔

ایک نئی صواب وڈیو میں والدین کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ دیکھیں کہ ان کے بچے آن لائن کس کے ساتھ رابطے میں ہیں اور بچوں کو آن لائن بنیاد پرستی کے خطرات سے بھی آگاہ کریں۔

صواب کے تقریبا 8 لاکھ پیروکار پرتشدد انتہاپسندی کی مخالفت کرتے ہیں اور داعش اور دیگر  شدت پسند تنظیموں کی بربریت کے خلاف ہونے والی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ صواب، متحدہ عرب امارات اور امریکہ کا 2015 سن میں اٹھایا گیا مشترکہ اقدام ہے جس کا مقصد داعش اور دیگر انتہاپسندوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر پرتشدد انتہا پسندی کا مقابلہ کرنا ہے۔ 



یہ مضمون شئیر کریں: