راس الخیمہ اسکول کی طلباء کو مفت پی سی آر ٹیسٹ کی پیشکش

راس الخیمہ اسکول کی طلباء کو مفت پی سی آر ٹیسٹ کی پیشکش

 

 راس الخیمہ کے بین الاقوامی اسکول اب اپنے اسکول کے کلینک میں طلباء کو مفت پی سی آر کی پیشکش کر رہے ہیں۔ 

 

تفصیلات کے مطابق والدین کو ایک پیغام دیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ان کے 12 یا اس سے زیادہ عمر کے طلباء مفت ٹیسٹ کے لئے کیمپس میں کلاس سے 72 گھنٹے قبل امارات کی شناخت کے ساتھ اپنے اسکول کے کلینک کا دورہ کرسکتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد طلباء اور ان کے والدین کو آن لائن تعلیم سے نکال کر ہائبرڈ ایجوکیشن سسٹم کو اپنانے کی ترغیب دینا ہے۔ 

 

نجی اسکول کے عہدیداروں کا بھی کہنا ہے کہ کسی بھی طالب علم کو پی سی آر کے منفی نتیجہ کے بغیر کیمپس کی کلاسوں میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ 


یہ مضمون شئیر کریں: