وقایہ مہم۔۔۔ "ویکسن لو"

وقایہ مہم۔۔۔ "ویکسن لو"

متحدہ عرب امارات کوویڈ۱۹ پر قابو پانے کے لئے اپنے اداروں، معاشرے کے ممبران ، شہریوں اور (بیرون ملک) باشندوں کے ذریعہ مکمل صلاحیت کے ساتھ کوویڈ۱۹ سے بحالی کی منصوبہ بندی کے مرحلے میں تیزی اور اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

 

 ‎ہم یہ کہہ رہے ہیں کہ برادری کی صحت و سلامتی اور کوویڈ۱۹ پر قابو پانے کی قومی کوششوں کی حمایت کے طور پر، ویکسین لینا تمام برادری کے لئے ایک انسان دوست اور اخلاقی فرض بن گیا ہے۔

 

‎ یہ ویکسین مکمل اور پائیدار بحالی کی طرف محفوظ ترین راستہ ہے ، جو تمام شعبوں میں معمول کی بحالی اور معاشی سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے کا واحد راستہ ہے۔

 

‎ کوویڈ۱۹ سے بحالی کے لئے ہمیں ویکسن لینے کے ساتھ اس کی ترغیب پر مشتمل مہم چلانا ہو گی۔ متحدہ عرب امارات کمیونٹی کے تمام طبقات کے مابین ویکسین کی مانگ میں اضافہ کر رہا ہے۔ آٹھ فروری 2021 ء تک عوام کو فراہم کی جانے والی خوراک کی کل تعداد 4،413،649 ہے جو کہ 100 افراد کے لئے 44.63 خوراک کی شرح بنتی ہے۔ 

 

‎متحدہ عرب امارات کے ویکسین کے اقدام کی مناسبت سے وقایہ نے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کی ترغیب کے لئے "اس سے لڑو" مہم کا آغاز کیا ہے اور انہیں اس بات پر آمادہ کیا ہے کہ ویکسن لینے سے ہم پہلے والی نارمل زندگی میں واپس جا سکتے ہیں۔

 

#ویکسنـلو



یہ مضمون شئیر کریں: