ہوپ کنسورشیم اور ایسٹرل ایوی ایشن کا افریقہ میں ویکسین  فراہمی کے لئے معاہدہ

ہوپ کنسورشیم اور ایسٹرل ایوی ایشن کا افریقہ میں ویکسین فراہمی کے لئے معاہدہ

ہوپ کنسورشیم نے افریقہ میں ویکسین فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کینیا کی کارگو ایئر لائن ایسٹرل ایوی ایشن کے ساتھ شراکت داری کے لئے معاہدہ کیا ہے۔ 

 

یہ شراکت داری ہوپ کنسورشیم کی کوویڈ19 سے نمٹنے اور ویکسین کی فراہمی میں مدد کے لئے عالمی مشن اور کوششوں کو اجاگر کرتی ہے۔

 

 معاہدے کے مطابق دونوں ادارے افریقہ میں ویکسین کی فراہمی کو بڑھانے کے لیے انٹرا افریقی تعاون پر توجہ دیں گے۔ ہوپ کنسورشیم کی جانب سے خصوصی طور پر افریقہ میں ویکسین کی دستیابی کو آسان بنانے کے عالمی مقصد کی حمایت کے طور پر ایسٹرل ایوی ایشن کی ٹیکنالوجیز، جامع نیٹ ورک اور مارکیٹ مہارت کو استعمال کرے گا۔

 

 اس شراکت کا مقصد تمام 54 افریقی ممالک کو بروقت ویکسین فراہمی اور اہم سامان کی منتقلی کو یقینی بنانا ہے۔ 

 

ایسٹرل ایوی ایشن کی جانب سے 14 مال بردار طیاروں کا ایک بیڑا چلایا جاتا ہے جو کہ جدید اور لاگت کے حساب سے موثر یو اے وی (بغیر پائلٹ کے طیارے) اور یو اے ایس (بغیر پائلٹ کے فضائی نظام) کو مربوط ڈرون پر مبنی حل نیز اسٹور اور دوردراز مقامات پرگودام فراہم کرتا ہے۔

 

 اس شراکت داری میں ہوپ کنسورشیم ایسٹرل ایوی ایشن کو اس کے شیڈول اور چارٹر فریٹر نیٹ ورک پر ویکسین کی ترسیل کے لئے جگہ فراہم کرے گا۔ مزید برآں، اس کے علاوہ کوویڈ19 ویکسینوں کے پروگراموں میں سہولت فراہم کرے گا۔ 

 

شراکت داری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ایسٹرل ایوی ایشن کے سی ای او سنجیو گادھیا نے کہا ہے کہ ہمیں ہوپ کنسورشیم کے ساتھ شراکت داری کرنے پر فخر ہے کہ کوویڈ19 ویکسین کی اس تقسیم ہم حصہ لے رہے ہیں۔

 

یہ افریقہ کے اندر کوویڈ19 ویکسین کی تقسیم کے لیے مزید ٹیکنیکل حل اور گودام فراہم کرے گا جس سے افریقہ کے تمام 54 ممالک کو براہ راست یا اس کے نیروبی حب کے ذریعے 9000 ملین ولڈ اسٹوریج کی سہولت فراہم ہو گی۔ 

 

ویکسین کی فراہمی کے لئے یونیسف نے بھی افریقی میڈیکل سپلائیز پلیٹ فارم کے ذریعے کوویکس اور افریقی یونین کے لیے ویکسین کی فراہمی کےلئے ایسٹرل کا انتخاب کیا تھا تاکہ وہ اس حوالے سے پروازیں چلا سکے۔

 

 ہوپ کنسورشیم اس شراکت داری کے ذریعے آخر تک سپلائی چین کو آگے بڑھائے گا تاکہ ابوظبی میں ان کے اڈے سے لے کر تمام افریقی ممالک میں ویکسین کی تقسیم کی جا سکے۔ ہوپ کنسورشیم کی جانب سے لاکھوں کوویڈ19 ویکسینوں کو ضرورت مند ممالک میں پہنچانے کے لیے آپریشنز تیار کئے گئے ہیں۔ اب تک، چالیس ممالک میں ایک سو ملین سے زائد کورونا ویکسین پہنچائی جا چکی ہیں۔

 

 ابو ظبی پورٹس میں لاجسٹک کلسٹر کے سربراہ رابرٹ سوٹن نے کہا ہے کہ ہوپ کنسورشیم کے لیے افریقی ممالک ہمیشہ ایک ترجیحی مارکیٹ رہے ہیں اور اس مقصد کے خاطر ہم ایسٹرل ایوی ایشن کے ساتھ شراکت داری کرنے پر خوش ہیں۔ ایسٹرل ایوی ایشن کے ساتھ ہماری شراکت داری کا مقصد خدمت کرنے کے ہمارے عزم کو آگے بڑھانا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ یہ شراکت داری افریقہ میں ہوپ کنسورشیم کی خدمات کو آگے بڑھانے میں مدد فراہم کرے گی۔


یہ مضمون شئیر کریں: