'نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا رمضان المبارک میں افطار خیمہ لگانے کے لیے گائیڈ لائنز کا اعلان

رمضان خیمہ قواعد، متحدہ عرب امارات افطار خیمے، رمضان خیمہ کوویڈ اصول


نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) نے اپنے اہم شراکت داروں کے ساتھ مل کر اس سال رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران افطار خیموں کے سیٹ اپ کے پروٹوکول کا اعلان کیا ہے۔

 

 یہ اعلان مختلف عوامی سرگرمیوں کے دوبارہ شروع ہونے کی روشنی میں صحت عامہ اور حفاظت کو برقرار رکھنے کی قومی حکمت عملی کے مطابق کیا گیا ہے۔

 

 پروٹوکول کے مطابق افطار خیمے لگانے کے لیے پہلے سے اجازت نامہ امارات ریڈ کریسنٹ (ای آر سی) سے حاصل کرنا ہوتا ہے۔ ہر امارات میں مقامی کمیٹیوں اور نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ٹیموں کو ان خیموں کے سیٹ اپ کی منظوری دینے کا اختیار دیا جاتا ہے۔ ہر ایک کے لیے شرکاء کی تعداد کی وضاحت کی جاتی ہے اور ای آر سی کے ساتھ مل کر ان کے مقامات کا تعین کیا جاتا ہے۔

 

 پروٹوکول کے مطابق افطار خیموں کو ایک شامیانے کی شکل میں ڈیزائن کیا جانا چاہیے جو ہر طرف سے کھلا ہو یا ایئر کنڈیشنڈ ہونے کے علاوہ تمام مطلوبہ حفاظتی نظام شامل ہو۔

 

 خیمہ کی گنجائش کا تعین ہر امارات کی مقامی کمیٹیوں اور ٹیموں کے ذریعے کیا جائے گا۔ شرکاء کے درمیان کم از کم 1 میٹر کا فاصلہ رہے گا جبکہ داخلے اور خارجی عمل کو منظم کرنے کے لیے سیکیورٹی گارڈز یا رضاکاروں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ یہ تمام داخلی اور خارجی راستوں کے لیے پوسٹر فراہم کرنے کے علاوہ ہے اور ملاقات کے دوران مصافحہ سے گریز کرنا ہے۔ 

 

 افطار خیموں کو افطار کے وقت (اذان مغرب) سے دو گھنٹے پہلے کھلنا چاہیے جبکہ ہر امارات کے قوانین کے مطابق گرین پاس سسٹم کا لازمی اطلاق ہونا چاہیے۔ افطار خیمہ کے منتظمین یا عملہ کو ماسک اور جراثیم کش ادوایات فراہم کرنے اور لوگوں کو تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کرنی چاہیے جس میں ماسک پہننا، جسمانی فاصلہ رکھنا اور مسلسل ہاتھ دھونا شامل ہے۔

 

 ڈسپوزایبل ٹیبل کور کا استعمال لازمی ہے۔ پروٹوکول کے مطابق جس میں ہر فرد کے لیے ڈسپوزایبل پلیٹس، کپ اور چمچوں کی سفارش کی گئی ہے جبکہ اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ لوگ کھانے کی میزوں پر ایک میٹر کے فاصلے پر بیٹھیں۔ 

 

نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے نوٹ کیا ہے کہ موجودہ پروٹوکول میں اعلان کردہ تمام اقدامات میں عالمی اور مقامی صحت کی صورت حال کی بنیاد پر ترمیم کی جا سکتی ہے اور عوام سے تعاون کرنے اور انسداد کوویڈ19 کے اقدامات پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے تاکہ کوویڈ19 کے بعد بحالی کی طرف ملک کو گامزن رکھا جا سکے۔

Source: وام

 

Link: 

https://www.wam.ae/en/details/1395303029722


یہ مضمون شئیر کریں: