نیا کرونا وائرس کس حد تک خطرناک ہے؟ جانئے اہم معلومات

نیا کرونا وائرس کس حد تک خطرناک ہے؟ جانئے اہم معلومات

02 جنوری 2021: (جنرل رپورٹر) 14 دسمبر ، 2020 کو برطانیہ کے محکمہ صحت کے حکام نے کرونا وائرس کی ایک مختلف قسم کی نشاندہی کی جبکہ21 دسمبر 2020 کو عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے۔ اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب برطانیہ میں (13 دسمبر 2020 تک) نئے کرونا وائرس سے متاثرہ مجموعی طور پر 1،108 کیسز کا پتہ چلا۔ اس خبر کے بعد درجنوں ممالک نے برطانیہ کے ساتھ ٹرانسپورٹ روابط معطل کردیئے ہیں۔ کچھ ممالک نے نئے کرونا وائرس کا شکار کچھ دوسرے ممالک کے سفر پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ ابتدائی تجزیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کرونا وائرس کی قسم لوگوں کے درمیان زیادہ آسانی سے پھیل سکتی ہے۔ اس نئے کرونا وائرس نے ایک دفعہ پھر عالمی سطح پر خوف و وحشت کی فضا قائم کر دی ہے۔



یہ مضمون شئیر کریں: