ہندوستان متحدہ عرب امارات سے مکمل طور پر ویکسین شدہ مسافروں کے لئے لازمی پی سی آر ٹیسٹ ختم کرنے کی درخواست کرے گا

ہندوستان متحدہ عرب امارات سے مکمل طور پر ویکسین شدہ مسافروں کے لئے لازمی پی سی آر ٹیسٹ ختم کرنے کی درخواست کرے گا


 ہندوستانی وزارت داخلہ نے پیر کے روز ایک میٹنگ منعقد کی جس میں مشرق وسطیٰ کے ممالک بالخصوص متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کے لیے مکمل ویکسین شدہ مسافروں کے لیے لازمی تیز رفتار پی سی آر ٹیسٹ کو ختم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

 

ایک سینئر اہلکار نے تصدیق کی کہ یہ اجلاس متحدہ عرب امارات جانے والوں کے لیے لازمی پی سی آر ٹیسٹ کو روکنے کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔

 

اہلکارنے بتایا کہ ہم نے وزارت خارجہ سے درخواست کی ہے کہ وہ یہ معاملہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کے ساتھ اٹھائے تاکہ ویکسین لگوانے والے مسافروں کو لازمی ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ سے سے استثنی دیا جائے جس کی قیمت تقریباً 4,000 روپے ہے۔ 

 

 یاد رہے کہ اب تک کے قوانین کے مطابق، مسافروں کو کسی بھی ہندوستانی ائیرپورٹ سے روانگی سے چھ گھنٹے پہلے ایک تیز پی سی آر ٹیسٹ لینا پڑتا ہے۔ 

 

متحدہ عرب امارات نے ہندوستان، پاکستان، نیپال، سری لنکا، نائجیریا اور یوگنڈا کے مسافروں کے لیے یہ ٹیسٹ لازمی قرار دیا ہے۔ 

 

متحدہ عرب امارات کے مسافر فیصل رفیق نے کہا ہے کہ لازمی ٹیسٹنگ نے ان کے سفر کا وقت بڑھا دیا ہے اور انہیں ائیر پورٹ پر سیمپل کلیکشن سینٹر میں رش میں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ 

 

انہوں نے کہا کہ یہ ان مسافروں کے لئے ایک مہنگا امتحان ہے جو پہلے ہی کوویڈ19 کے بعد سست روی کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں اور کسی طرح دوبارہ کام شروع کرنے کے لئے واپس جا رہے ہیں۔ مجھے خوشی ہو گی اگر یو اے ای کی حکومت ویکسین شدہ مسافروں کے لیے اس ٹیسٹ کو ختم کر دے۔

 

 ایک اور مسافر شوبیت نندی نے کہا کہ دہلی ائیر پورٹ پر ایک مہنگے ٹیسٹ کے بعد بھی متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اصول کے مطابق ان کا دوبارہ ٹیسٹ کیا اور کچھ معاملات میں انہیں قرنطینہ سے گزرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ مکمل طور پر ویکسین شدہ افراد کے لیے کچھ نرمی ہونی چاہیے۔ 

 

یاد رہے کہ برطانیہ نے مکمل طور پر ویکسین شدہ ہندوستانی مسافروں کی آمد پر 10 دن کا لازمی قرنطینہ پہلے ہی ختم کر دیا ہے۔


یہ مضمون شئیر کریں: