ہمیں ہر سال کورونا سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی ضرورت پڑسکتی ہے، ڈاکٹڑ فریدہ الہوسانی

ہمیں ہر سال کورونا سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی ضرورت پڑسکتی ہے، ڈاکٹڑ  فریدہ الہوسانی

27 جنوری 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات کے شعبہ صحت کی سرکاری ترجمان ڈاکٹر فریدہ الہوسانی نے کہا ہے کہ لوگوں کو ہر سال کوویڈ19 ویکسین لینے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے نے پیر کے روز ابوظہبی پبلک ہیلتھ سنٹر (اے ڈی پی ایچ سی) کے تعاون سے مائٹھا بنت احمد النہیان فاؤنڈیشن برائے کمیونٹی اینڈ کلچرل انیشییٹوز (ایم بی اے ایف) کے زیر اہتمام ورچوئل پینل ڈسکشن کے دوران یہ باتیں کیں۔

 ڈاکٹر فریدہ نے کہا کہ حال ہی میں کوویڈ19 کی نئی مختلف اقسام سامنے آگئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جتنا زیادہ وائرس تبدیل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے اس کے خلاف سالانہ ویکسین لگانے کی زیادہ ضرورت ہے۔ انہوں نے فلو ویکسین کی ایک مثال دی جو ہر سال لوگوں کو دی جاتی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ کچھ ویکسینیں 16 سال کی عمر میں لوگوں کو دی جاتی ہیں اور وہ تین ویکسینوں پر جاری کلینیکل اسٹڈیز کا حوالہ دیتے ہیں جو مستقبل میں بچوں کو بھی دیئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کوویڈ19 سے متاثرہ 40 سے 50 فیصد لوگوں کو کوئی علامت محسوس نہیں ہوتی۔



یہ مضمون شئیر کریں: