متحدہ عرب امارات: تازہ ترین پی سی آر ٹیسٹنگ، کوویڈ پازیٹو کیسز اور قریبی رابطوں کے لیے قرنطینہ قواعد

متحدہ عرب امارات: تازہ ترین پی سی آر ٹیسٹنگ، کوویڈ پازیٹو کیسز اور قریبی رابطوں کے لیے قرنطینہ قواعد


متحدہ عرب امارات میں حکام نے حال ہی میں کوویڈ کیسز میں کمی کے بعد ملک بھر میں کوویڈ سیفٹی قوانین میں نرمی کی ہے۔

 

باہر والے مقامات پر ماسک پہننے کو اختیاری بنا دیا گیا ہے جبکہ یہ اب بھی اندرونی جگہوں پر لازمی ہے۔ 

 

جن قوانین میں نرمی کی گئی ہے ان میں کوویڈ پازیٹو کیسز کے قریبی رابطوں کے لوگ ہیں۔ قریبی رابطے وہ ہوتے ہیں جنہوں نے کوویڈ پازیٹو مریض کے ساتھ قریب سے بات چیت کی ہو۔ 

 

 نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق، قریبی رابطوں کو مزید قرنطینہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اتھارٹی نے بتایا ہے کہ تمام ریاستی شعبوں میں کام کرنے والے قریبی رابطوں کو روزانہ پانچ دن تک پی سی آر ٹیسٹ کروانے ہوں گے۔

 

ہر امارات کے پاس قریبی رابطوں کے لیے پی سی آر ٹیسٹنگ کی ضرورت کا تعین کرنے کی لچک ہے۔ اب تک ابوظہبی اور دبئی نے اس زمرے کے لیے حفاظتی پروٹوکول کا اعلان کیا ہے۔ 

 

 ابوظہبی: ابوظہبی کی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے کہا ہے کہ قریبی رابطوں کو قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم، انہیں لگاتار پانچ دنوں تک روزانہ پی سی آر ٹیسٹ کروانے چاہئیں۔ 

 دبئی: دبئی کی سپریم کمیٹی آف کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے مطابق، قریبی رابطے جن کو کسی قسم کی علامات کا سامنا نہیں ہے انہیں اب قرنطینہ میں رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کمیٹی نے پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی ضرورت سے متعلق بھی کچھ نہیں بتایا ہے۔

 

 کوویڈ پازیٹو کیسز 

 

 این سی ای ایم اے نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ کوویڈ پازیٹو رہائشیوں کے لیے آئسولیشن پروٹوکول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ تاہم، انہیں اب کلائی پر گھڑی باندھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ 

 

 ابوظہبی اور دبئی میں رہنے والوں کے لیے قرنطینہ کا دورانیہ مختلف ہے۔ 

 

دبئی میں، کوویڈ پازیٹو مریضوں کو 10 دن کے لیے گھر میں قرنطینہ رہنا ہو گا۔

 

ابوظہبی میں، اگر آپ ہائی رسک کیٹیگری میں آتے ہیں تو پھر آپ کو طبی امداد اور قرنطینہ کے لئے قریبی کوویڈ19 پرائم اسسٹنٹ سینٹر سے رابطہ کرنا ہو گا۔ قرنطینہ ختم کرنے کے لئے 24 گھنٹوں کے وقفے سے 2 پی سی آر ٹیسٹ کے منفی نتائج ہونا لازمی ہے یا پھر آٹھویں اور دسویں دن پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا اور مکمل دس دن قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے جبکہ قرنطینہ کے آخری تین دن کوئی علامات نا ہونا ضروری ہے پھر میڈیکل چیک اپ کے بعد قرنطینہ ختم کیا جا سکتا ہے۔

 

اگر آپ ہلکی یا نارمل کیٹیگری میں آتے ہیں تو آپ کو امارات میں کسی ہیلتھ اتھارٹی سے ٹیسٹ کروانا ہو گا اور قرنطینہ کرنا ہو گا۔ نتیجہ مثبت آنے کی صورت میں طبی پروفیشنل آپ کی رہنمائی کرے گا۔ نتیجہ منفی آنے کی صورت میں آپ کو 24 گھنٹے کے وقفے سے ایک اور پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا۔ اگر نتیجہ پھر منفی آتا ہے تو آپ احتیاطی تدابیر کے ساتھ عام معمول کی زندگی گزار سکتے ہیں۔

Source: خلیج ٹائمز

 

Link: 

https://www.khaleejtimes.com/coronavirus/uae-latest-pcr-testing-isolation-rules-for-covid-positive-cases-close-contacts


یہ مضمون شئیر کریں: