متحدہ عرب امارات: سیہا نے مریضوں اور زائرین کے لیے الہوسن گرین پاس لازمی قرار دینے کا فیصلہ معطل کر دیا

متحدہ عرب امارات: سیہا نے مریضوں اور زائرین کے لیے الہوسن گرین پاس لازمی قرار دینے کا فیصلہ معطل کر دیا

ابوظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی (سیہا) نے پیر کے روز اپنے سابقہ فیصلے کو معطل کردیا ہے جس میں مریضوں اور زائرین کے لئے لازمی قرار دیا گیا تھا کہ وہ سیہا مراکز میں داخل ہونے کے لئے الہوسن ایپ پر گرین سٹیٹس دکھائیں۔ 

 

الہوسن گرین پاس سے متعلق فیصلہ جسے ہم نے کل شائع کیا تھا، مزید جائزہ لینے تک روک دیا گیا ہے۔ لہذا ، اگلے اعلان تک کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ 

 

 قبل ازیں ، اتھارٹی نے کہا تھا کہ منگل سے 16 سال سے زیادہ عمر کے مریضوں اور زائرین کو سیہا مراکز میں داخل ہونے کے لئے گرین پاس دکھانا لازمی ہو گا۔

 

 اعلان میں مزید کہا گیا تھا کہ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ اور ڈرائیو تھرو ٹیسٹنگ سہولیات میں آنے والوں کو اس پابندی سے استثنی حاصل ہو گا۔

 

یاد رہے کہ الہوسن ایپ پر 'گرین سٹیٹس' (گرین پاس) کسی فرد کے منفی پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج کے بعد ظاہر ہوتا ہے اور 30 ​​دن تک رہتا ہے۔ 

 

ابوظہبی نے 20 اگست کو کوویڈ سے متعلق حفاظتی اقدامات کو نافذ کیا تھا جس کے بعد صرف ویکسین لگانے والے افراد اور 'گرین سٹیٹس' رکھنے والوں کو عوامی مقامات تک رسائی کی اجازت ہے۔ 

 

 غیر ویکسین شدہ افراد جن کے پاس گرین پاس نہیں ہے، ان جے شاپنگ مالز ، ریستوراں ، کیفے ، ریٹیل آؤٹ لیٹس ، جم ، تفریحی سہولیات، کھیلوں کی سرگرمیوں ، ہیلتھ کلب ، ریزورٹس اور تعلیمی اداروں میں داخل ہونے پر پابندی ہے۔


یہ مضمون شئیر کریں: