متحدہ عرب امارات سے سعودی عرب کی پروازیں: کوویڈ ویکسینیشن اور قرنطینہ ضروریات کی وضاحت

متحدہ عرب امارات سے سعودی عرب کی پروازیں: کوویڈ ویکسینیشن اور قرنطینہ ضروریات کی وضاحت

 متحدہ عرب امارات کی ایئر لائنز نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے چند دنوں میں سعودی عرب کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کریں گی۔

 

 ایمریٹس ایئرلائن نے اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کیا ہے کہ جو مسافر سعودی عرب سفر کرنا چاہتے ہیں ان پر کچھ پابندیاں عائد ہیں۔

 

 ویکسین شدہ مسافر

 

ویکسن شدہ غیر سعودی رہائشیوں کو لازمی طور پر یہ ثبوت پیش کرنا ہوگا کہ انہوں نے مطلوبہ خوراکیں وصول کی ہیں اور اپنے ویکسینیشن ڈیٹا کو آن لائن رجسٹر کرنا ہو گا۔ اگر وہ شرائط پر پورا اترتے ہیں تو انہیں قرنطینہ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا۔ 

 

ان کے لئے مندرجہ ذیل ویکسین حاصل کرنا لازمی ہے:

 

• فائزر کی دو خوراکیں۔ 

• آکسفورڈ آسٹرا زنیکا کی دو خوراکیں۔ 

• موڈرنہ کی دو خوراکیں۔  

• جانسن اینڈ جانسن کی ایک خوراک۔ 

 

جن مسافروں نے سینوفارم اور سینوویک کی دو خوراکیں لے لی ہیں ان کو لازمی طور پر سعودی عرب میں چار منظور شدہ ویکسینوں میں سے ایک کی اضافی خوراک ملی ہوگی۔

 

 غیر ویکسین شدہ مسافر

 

 تمام غیر ویکسین شدہ بین الاقوامی مسافروں کو اپنے پی سی آر ٹیسٹ کے ساتھ سات روزہہ قرنطین اپنے خرچ پر مکمل کرنا ہوگا۔

 

 مستثنی افراد

 

 ایمریٹس کے مطابق ، درج ذیل مسافروں کو ادارہ جاتی قرنطینہ سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

 

• سعودی شہری ، شہریوں کی شریک حیات اور ان کی مائیں ، شہریوں کے بچے اور ان زمروں میں کسی بھی فرد کے گھریلو ملازمین۔ اس زمرے میں غیر ویکسین شدہ مسافروں کو 7 دن گھر میں قرنطینہ ہونا ہو گا اور قرنطینہ کے 6ویں دن کوویڈ19 پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا۔ 

 

• غیر ویکسین شدہ گھریلو ملازمین جو ویکسین شدہ افراد کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔ اس زمرے میں غیر ویکسین شدہ مسافروں کو 7 دن گھر میں قرنطینہ میں رہنا ہو گا اور قرنطینہ کے 6ویں دن کوویڈ19 پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا۔ 

 

• جو سفارتی ویزا رکھتے ہیں ، سفارت کار اور ان کے رہائشی خاندان اور ان کے گھریلو ملازمین ، بشرطیکہ وہ اپنے گھروں میں رہ کر قرنطینہ کے طریقہ کار کی تعمیل کریں۔ 

 

•کیبن عملہ 

 

• وہ جو ہیلتھ سپلائی چین میں شامل ہیں۔ 

 

• سرکاری شعبوں میں کام کرنے والے ہیلتھ پریکٹیشنرز ، ان کے اہل خانہ اور ساتھی جن کی عمر 18 سال سے کم ہے۔ 18 سال سے کم عمر والے افراد کو 7 دن تک گھر میں قرنطینہ ہونا ہو گا اور کوویڈ19 پی سی آر ٹیسٹ آنے کے 24 گھنٹوں کے اندر اور قرنطینہ کے 7ویں دن بھی پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا۔


یہ مضمون شئیر کریں: