متحدہ عرب امارات سے کسی دوسرے ملک وزٹ ویزا اپلائی کرنے کے لئے معلومات

متحدہ عرب امارات سے کسی دوسرے ملک وزٹ ویزا اپلائی کرنے کے لئے معلومات

19 نومبر 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات میں کوویڈ19 کے تحت متعدد ممالک نے ویزا سروسز دوبارہ شروع کردی ہیں جبکہ موسم سرما کی تعطیلات میں چھٹیاں گزارنے کے لئے بیرون ملک سفر کرنے کی بھی اجازت ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے اب جن لوگوں کا سفر کا ارادہ ہے ان کو کچھ نئے قوانین پر عمل پیرا ہونا ہو گا۔

اس سلسلے میں کچھ اہم گزارشات درج ذیل ہیں:

 وی ایف ایس گلوبل کی جانب سے ویزا درخواست کے لئے کوویڈ19 ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہے تاہم کچھ ممالک کی شرائط کے مطابق آپ کے پاس ویزا اپلائی کرنے کے لئے کوویڈ19 ٹیسٹ کا کلئیر ہونا ضروری ہے۔ آپ کسی آفس کی جانے کی بجائے آن لائن گھر بیٹھ کر بھی ویزا اپلائی کر سکتے ہیں۔ اس کا طریقہ کار کا انحصار، آپ نے کس ملک کا سفر کرنا ہے، پر ہے۔ اس حوالے سے متعلقہ ویب سائٹ سے رجوع کریں۔سفر کے دوران آپ کو مقامی اتھارٹیز کی جانب سے جاری کردہ صحت سے متعلقہ حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔

ویزوں سے تازہ ترین اپ ڈیٹ کے لئے مندرجہ ذیل لنک دیکھئے

www.vfsglobal.com/customer-advisories


یہ مضمون شئیر کریں: