متحدہ عرب امارات۔: رمضان المبارک کے دوران روزہ ہمارے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے

متحدہ عرب امارات۔: رمضان المبارک کے دوران روزہ ہمارے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے

متحدہ عرب امارات کے ماہرین نے کہا ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے کے دوران روزہ آپ کے مدافعتی نظام (ایموینٹی سسٹم) کو مضبوط کرتا ہے۔ تاہم ، اگر کسی فرد کا کوویڈ19 ٹیسٹ مثبت آتا ہے تو وہ صحت کی پیچیدگیوں سے بچنے کے لئے اپنا روزہ توڑ سکتا ہے۔

 

 مضبوط مدافعتی نظام کو کرونا وائرس سے لڑنے کے لئے موثر حفاظتی اقدام کے طور پر لیا جاتا ہے۔ جدید ورزش کرنا اور مناسب مقدار میں بھوکا رہنا جیسا کہ روزے میں ہوتا ہے یہ ہمارے مدافعتی عمل کو مضبوط کرنے کے سب سے اہم عوامل ہیں۔ 

 

ڈاکٹر وارث کا کہنا ہے کہ کوویڈ19 ویکسین کو روزے کے دوران لیا جاسکتا ہے کیونکہ اس سے روزہ نہیں ٹوٹے گا۔ تاہم ، اگر کسی کو روزے کے وقت ویکسینیشن کے بعد بخار یا کوئی دوسری علامت پیدا ہو جاتی ہے تو ، وہ افطار کر سکتا ہے اور کسی معالج سے رجوع کر کے ضروری علاج حاصل کرے۔ 


یہ مضمون شئیر کریں: