متحدہ عرب امارات ویکسن نا لگوانے والے رہائشیوں پر مختلف پابندیاںاں عائد کرسکتا ہے

متحدہ عرب امارات ویکسن نا لگوانے والے رہائشیوں پر مختلف پابندیاںاں عائد کرسکتا ہے

 

متحدہ عرب امارات ان رہائشیوں پر مختلف پابندیاں لگانے کا سوچ رہا ہے جنہوں نے کوویڈ19 ویکسن لگوانے کا اہل ہونے کے باوجود کوویڈ19 ویکسین نہیں لی ہے۔ 

 

پابندی کے اقدامات میں کچھ جگہوں تک ان کے داخلے پر پابندی اور کچھ خدمات تک رسائی شامل ہے۔ منگل کو کوویڈ19 بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ، نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹرز مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا کہ ویکسین لینے میں تاخیر یا باز آوری معاشرے کی حفاظت کے لئے خطرہ ہے اور خاص طور پر وہ لوگ جن کو انفیکشن کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔

 

 انہوں نے شہریوں اور 16 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو کوویڈ19 سے بچاؤ کی ویکسن لگوانے پر زور دیا۔


یہ مضمون شئیر کریں: