متحدہ عرب امارات نے مزید تین ممالک کے مسافروں پر داخلے کی پابندی عائد کر دی

زیمبیا ، ڈی آر کانگو اور یوگنڈا سے امارات، زیمبیا ، ڈی آر کانگو اور یوگنڈا سے دبئی، متحدہ عرب امارات ممالک پابندیاں کوویڈ19

 

متحدہ عرب امارات کے حکام نے 11 جون سے زیمبیا، ڈی آر کانگو اور یوگنڈا سے مسافروں کے داخلے پر معطلی کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ ٹرانزٹ اور کارگو پروازیں چلتی رہیں گی۔

 

حکام نے بتایا کہ بعض گروپوں پر یہ اقدامات عائد نہیں ہوتے، جن میں متحدہ عرب امارات کے شہری اور ان کے فرسٹ ڈگری رشتہ دار اور متحدہ عرب امارات اور تینوں ممالک کے درمیان سفارتی مشن کے افراد شامل ہیں۔

 

مستثنیٰ گروپوں میں سرکاری وفود اور تاجر (بشرطیکہ وہ پیشگی منظوری حاصل کریں)، گولڈن اور سلور ویزا کے حامل افراد، فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈنٹٹی اینڈ سیٹیزن شپ (آئی سی اے) کی درجہ بندی کے مطابق ضروری ملازمتوں والے افراد اور غیر ملکی مال برداری اور ٹرانزٹ پروازوں کے عملے بھی شامل ہیں۔

 

سفر سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی مدت 72 سے کم کرکے 48 گھنٹے کر دی گئی ہے اور تمام ٹیسٹ تسلیم شدہ لیبارٹریوں کے ذریعہ کیے جانے چاہئیں جو کیو آر کوڈ کے ذریعے نتائج جاری کرتی ہیں۔

 

مستثنیٰ گروپوں کو تمام حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا ہوگا جن میں 10 دن تک قرنطینہ، ہوائی اڈے پر پی سی آر ٹیسٹ اور ملک میں داخل ہونے کے بعد 4 دن اور آٹھویں دن پی سی آر ٹیسٹ شامل ہیں۔

 

جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے تصدیق کی کہ تینوں ممالک سے دوسرے ممالک کے راستے آنے والے مسافروں کو متحدہ عرب امارات میں داخلے کے لئے ان ممالک میں 14 دن قیام کی مدت کا ثبوت فراہم کرنا ضروری ہے۔ جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے اس فیصلے سے متاثرہ تمام مسافروں سے مطالبہ کیا کہ وہ متعلقہ ایئر لائنز سے رابطہ کریں تاکہ وہ اپنی پروازوں کو دوبارہ شیڈول کریں اور بلا تاخیر اپنی منزلوں پر محفوظ واپسی کو یقینی بنائیں۔

 

یہ تازہ ترین اعلان متحدہ عرب امارات کی جانب سے حال ہی میں بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور ویتنام سے مسافروں کا داخلہ معطل کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔

 

خلیج ٹائمز


یہ مضمون شئیر کریں: