متحدہ عرب امارات نے قومی برانڈ میں امریکہ اور برطانیہ کو پیچھے چھوڑ دیا

متحدہ عرب امارات نے قومی برانڈ میں امریکہ اور برطانیہ کو پیچھے چھوڑ دیا


متحدہ عرب امارات کو دنیا کا 11 واں مضبوط ترین برانڈ قرار دیا گیا ہے جبکہ اس مقابلے میں امریکہ ، برطانیہ ، جاپان ، فرانس اور دیگر بڑے ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا یے۔ کوویڈ19 کی کامیاب ہینڈلنگ اور سائنس اور تعلیم میں کامیابیوں خاص طور پر کامیاب امارات مریخ مشن نے متحدہ عرب امارات کی کارکردگی پر مثبت اثر ڈالا ہے۔

 

 برانڈ فنانس کی نیشن برانڈز 2021 کی رپورٹ کے مطابق ، متحدہ عرب امارات نے اپنے برانڈ اسٹرینتھ انڈیکس (بی ایس آئی) کے اسکور میں 2.5 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 100 میں سے 79.1 کی پوزیشن حاصل کی ہے۔ 

 

 برانڈ فنانس مڈل ایسٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر اینڈریو کیمبل نے کہا یے کہ متحدہ عرب امارات قومی برانڈ کی طاقت کے لحاظ سے بہت اوپر ہے اور درجہ بندی میں مغربی جمود کو چیلنج کرتا ہے۔ جیسا کہ متحدہ عرب امارات اپنا گولڈن جوبلی سال منا رہا ہے تو امارات دنیا بھر میں قوم کی کامیابیوں کو فروغ دے رہا ہے جس میں امارات مریخ مشن اور ایکسپو 2020 سرفہرست ہیں۔

 

اتوار کے روز نئے کورونا وائرس کے کیسز 100 سے نیچے آنے کے ساتھ ، متحدہ عرب امارات دنیا کی بہت کم قوموں میں سے ایک ہے جو کوویڈ19 کے خلاف جنگ جیت رہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے خطے کا مضبوط ترین برانڈ ہے۔

 

 سو سے زائد ممالک کے 75 ہزار سے زائد لوگوں کی رائے لینے کے بعد ، یہ رپورٹ 100 سے زیادہ ممالک کا احاطہ کرتی ہے جن کو برانڈ کی سرمایہ کاری ، برانڈ ایکویٹی ، اور برانڈ کی کارکردگی کی بنیاد پر دیکھا گیا ہے اور ان کی درجہ بندی جاری کی گئی ہے۔

 

بیرون ملک عوام میں تعلیم اور سائنس کے میدان میں متحدہ عرب امارات کی صلاحیت کے تاثرات زیادہ ہیں اور امارات کا کامیاب مریخ مشن بھی اس کی کامیابی میں واضح طور پر ایک عنصر ہے۔ متحدہ عرب امارات نے کوویڈ19 پر بھی اچھے طریقے سے قابو پا لیا ہے اور یہاں کاروبار کے لحاظ سے بڑی بہتر اشارے ہیں جبکہ رواں ماہ دبئی میں ہونے والے ایکسپو 2020 سے کاروبار کو مزید فروغ ملتا ہے۔

 

عالمی سطح پر سوئٹزرلینڈ کو دنیا کا مضبوط ترین برانڈ قرار دیا گیا ہے اس کے بعد کینیڈا ، نیدرلینڈز ، سنگاپور ، جرمنی ، آسٹریلیا ، ڈنمارک ، ناروے ، سویڈن اور نیوزی لینڈ ہیں۔ 

 

 برطانیہ ، امریکہ ، جاپان اور فرانس ٹاپ 10 مضبوط ترین قومی برانڈز کی درجہ بندی سے باہر ہو گئے ہیں جس کی وجہ ان کا کوویڈ19 کو درست طریقے سے نا سنبھالنا ہے۔ برطانیہ دوسرے سے 14 ویں ، فرانس 9 ویں سے 16 ویں ، جاپان 7 ویں سے 15 ویں اور امریکا 4 ویں سے 17 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ 

 

 متحدہ عرب امارات کی برانڈ ویلیو بڑھ گئی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ متحدہ عرب امارات نے بھی قومی برانڈ ویلیو رینکنگ میں اپنی ایک پوزیشن بہتر کی ہے جبکہ اب امارات کی 11 ویں پوزیشن ہے۔ قومی برانڈ ویلیو میں 11 فیصد اضافے کے بعد امارات کی ویلیو 749 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ سال 672 بلین ڈالر تھی۔

 

متحدہ عرب امارات کی برانڈ کی طاقت اور قیمت میں مسلسل اضافہ امارات کی معیشت کی درست حکمت عملی کا ثبوت ہے۔ امارات مشرق وسطیٰ میں صف اول کے قومی برانڈ کے طور پر اپنی پوزیشن کو مستحکم کرتا ہے۔ 

 

 عالمی سطح پر ، دنیا کے 100 سب سے قیمتی قومی برانڈز نے 2020 کے بعد سے برانڈ ویلیو میں سات فیصد اضافہ ریکارڈ کیا ہے جو اس بات کا اشارہ ہے کہ کوویڈ19 سے بحالی جاری ہے۔ ٹاپ 100 ممالک کی کل برانڈ ویلیو 90.8 ٹریلین ڈالر رہی ہے جو کہ 2019 کے مقابلے میں اب بھی سات فیصد کم ہے۔

 

 امریکہ اور چین درجہ بندی میں بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔ امریکہ نے ایک سال میں پانچ فیصد برانڈ ویلیو بڑھا کر 24.8 ٹریلین ڈالر تک ریکارڈ کیا ہے۔ اسی طرح ، چین نے قومی برانڈ ویلیو میں چھ فیصد اضافے کیا یے جس کے بعد اس کی برانڈ ویلیو 19.9 ٹریلین ڈالر ہو گئی ہے۔


یہ مضمون شئیر کریں: