متحدہ عرب امارات میں روڈ پر ماسک پھینکنے پر ایک ہزار درہم جرمانہ

متحدہ عرب امارات میں روڈ پر ماسک پھینکنے پر ایک ہزار درہم جرمانہ

23اکتوبر 2020: (جنرل رپورٹر) ابو ظہبی پولیس نے سڑکوں ، گلیوں ، اور عوامی سہولیات پر استعمال شدہ چہرے کے ماسک اور دستانے پھینکنے کے خلاف انتباہ جاری کیا ہے۔

ابوظہبی پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مضر صحت اور ماحولیاتی خطرات کے تحت اس طرح ماسک کے پھینکنے سے پوری کمیونٹی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ سڑکوں پر فضلہ پھینکنے سے 1 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا جس میں چھ ٹریفک پوائنٹس شامل ہیں۔


یہ مضمون شئیر کریں: