متحدہ عرب امارات میں واپس آنے والے شہریوں کے لئے روانگی سے قبل کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی قرار

متحدہ عرب امارات میں واپس آنے والے شہریوں کے لئے روانگی سے قبل کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی قرار

29  جون 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے غیر ملکی رہائشیوں کے لئے امارات میں واپسی سے قبل کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ اس کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔ یہ اعلان نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت نے اتوار کے روز کیا۔ 

اعلامیے کے مطابق، روانگی کے 72 گھنٹوں کے اندر منفی ٹیسٹ کے بغیر مسافروں کو ان کی پرواز میں سوار ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اس ٹیسٹ کو کسی تسلیم شدہ لیبارٹری سے ہی کروانا لازم ہے جو فی الحال 17 ممالک کے 106 شہروں میں پائی جاتی ہیں۔ آئیندہ چار روز میں ان میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

لیبارٹریز وقت کی قلت سے واقف ہیں اور وہ ڈیجیٹل نتائج پیش کریں گی۔ تسلیم شدہ لیبارٹریوں کے بغیر ممالک سے واپس آنے والوں کے لئے ائیرپورٹ پہنچنے پر لازمی ٹیسٹ ہو گا اور 14 دن قرنطینہ میں بھی رہنا ہو گا۔ ٹیسٹ اور قرنطینہ کے تمام اخراجات مسافر خود برداشت کرے گا۔



یہ مضمون شئیر کریں: