متحدہ عرب امارات میں کورونا سے کوئی نئی اموات نہیں ہوئیں

نئے ٹیسٹوں کی تعداد 58،953 ہوگئی ہے جبکہ ملک میں رجسٹرڈ کل 179 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ کوئی اموات ریکارڈ نہیں کی گئیں

11 اگست 2020: (جنرل رپورٹر) میڈیا بریفنگ میں متحدہ عرب امارات کی حکومت کے سرکاری ترجمان ڈاکٹر عمر الحمادی نے متحدہ عرب امارات میں کوویڈ19 سے متعلق تعداد اور پیشرفتوں کا اعلان کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ روزانہ کئے جانے والے نئے ٹیسٹوں کی تعداد 58،953 ہوگئی ہے جبکہ ملک میں رجسٹرڈ کل 179 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 62،704 ہو چکی ہے۔ تمام نئے کیسز کا طبی علاج جاری ہے۔

الحمادی نے 198 نئے صحتیاب ہونے والے مریضوں کے متعلق بھی بتایا جس کے بعد کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 56،766 ہوگئی ، جبکہ کوئی اموات ریکارڈ نہیں کی گئیں اور بتایا کہ اس وقت 5،581 مریض علاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے بریفنگ کے دوران واضح کیا کہ ویکسین کسی بھی وبائی بیماری سے نمٹنے کا ایک مؤثر طریقہ ہے۔ 



یہ مضمون شئیر کریں: