متحدہ عرب امارات: کیا زیادہ عرصہ کوویڈ کا شکار رہنے والے مریض اب بھی انفیکشن پھیلا سکتے ہیں؟

متحدہ عرب امارات: کیا زیادہ عرصہ کوویڈ کا شکار رہنے والے مریض اب بھی انفیکشن پھیلا سکتے ہیں؟

  متحدہ عرب امارات کے ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ کوویڈ سے صحت یاب ہونے والے کچھ مریض دیرپا علامات کا شکار ہو سکتے ہیں لیکن فعال کوویڈ19 والے مریضوں کے برعکس ، وہ متعدی نہیں ہیں۔ 

 

 زیادہ عرصہ کوویڈ19 کا شکار رہنے والی حالت ، جسے طویل کوویڈ کہا جاتا ہے ، میں سینے میں درد ، تھکاوٹ ، تناؤ اور اضطراب ، جسم میں درد ، کھانسی ، گلے میں درد اور سانس لینے میں دشواری جیسی علامات شامل ہوسکتی ہیں۔ 

 

ریس الاخیمہ ہسپتال میں عربی ویلنس اور لائف اسٹائل مینجمنٹ کے چیف ویلنس آفیسر پروفیسر ایڈریان کینیڈی نے کہا ہے کہ مطالعات سے پتہ چلا ہے کہ ایسے مریض کوویڈ19 کے اثرات کئی مہینوں تک جسم میں رکھتے ہیں۔

 

 انہوں نے کہا کہ تازہ ترین شواہد اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ کوویڈ19 کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہونے والے لوگ صحت مراکز سے فارغ ہونے کے کئی مہینوں بعد تک ان علامات کا تجربہ کرتے ہیں۔ 

 

 دبئی میں ایسے طویل کوویڈ مریضوں کے لیے خصوصی کلینک قائم کیے گئے ہیں۔ 

 

 دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے مطابق ، نئے شروع ہونے والے پوسٹ کوویڈ19 کلینک منگل کے روز البرشا ہیلتھ سنٹر اور ناد الحمر میں کھلے رہیں گے۔ تاہم ، یہ سروس حاملہ خواتین اور چھ سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے نہیں ہے۔ 

 

 صحت ماہرین کے مطابق ، تقریبا 30 فیصد مریضوں میں طویل مدتی کمزور اثرات دیکھے جاتے ہیں جو وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔ 

 

چونکہ یہ ایک نئی بیماری ہے ، ہم نے اب تک جو کچھ سیکھا ہے وہ یہ ہے کہ یہ علامات تین ہفتوں یا تین سے نو ماہ تک جاری رہ سکتی ہیں اور اس کا سامنا کرنے والے لوگوں کے لیے چیلنجز کھڑی کر سکتی ہیں۔ 

 

انہوں نے کہا کہ اس سے نا صرف ایسے مریض متاثر ہوتے ہیں جو شدید بیمار یا ہسپتال میں داخل تھے بلکہ بہت سے کیسز میں ایسے لوگ بھی متاثر ہوئے ہیں جن کو کوویڈ19 انفیکشن کے دوران علامات کا اظہار نہیں ہوا تھا۔ 

 

سب سے عام دیرپا علامات میں سانس کی قلت ، سینے میں درد ، کھانسی اور پیٹ میں درد شامل ہیں۔

 

 ای آر فزیشن اور پرائم ہسپتال میں ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ سربراہ ڈاکٹر حماد خان نے کہا ہے کہ طویل کوویڈ والے مریضوں کو مختلف قسم کے علاج مہیا کیے جاتے ہیں۔ 

 

 انہوں نے بتایا کہ سب سے عام علاج میں سانس لینے کی تھراپی ، صلاحیت کی تربیت ، توجہ اور یادداشت کی تربیت اور عام فٹنس کی بہتری ہے۔


یہ مضمون شئیر کریں: