متحدہ عرب امارات کی شہریوں سے عمان کی سرحد بند ہونے سے پہلے واپس آنے کی اپیل

متحدہ عرب امارات کی شہریوں سے عمان کی سرحد بند ہونے سے پہلے واپس آنے کی اپیل

22 دسمبر 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات کے حکام نے عمان میں متحدہ عرب امارات کے شہریوں سے جلد از جلد واپس آنے کی اپیل کی ہے جس کی وجہ عمان کی جانب سے یہ اعلان ہے کہ وہ 22 دسمبر (منگل) سے اپنی زمینی ، ہوائی اور سمندری سرحدوں کو بند کر سکتا ہے۔ عمان کے دارالحکومت مسقط میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ عمان کے ایک ہفتے کی مدت تک زمینی ، ہوائی اور سمندری راستوں کو بند کرنے کے فیصلے کے پیش نظر جو کہ آج صبح ، منگل ، 22 دسمبر ، 2020 سے شروع ہو گا ، وزارت خارجہ نے عمان میں مقیم اماراتی شہریوں کو بندرگاہوں کے بند ہونے سے پہلے واپس آنے کی دعوت دی ہے اور اس خواہش کا اظہار کیا ہے۔


یہ مضمون شئیر کریں: