متحدہ عرب امارات کی رہائشیوں سے ویکسن کی دونوں خوراکیں لئے بغیر بیرون ملک سفر نا کرنے کی اپیل

رہائشیوں کو دونوں کوویڈ جاب وصول کئے بغیر بیرون ملک سفر نہ کرنے کی ہدایت

متحدہ عرب امارات نے رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس موسم گرما کے دوران ملک سے باہر سفر نہ کریں جب تک کہ وہ کوویڈ-19 ویکسین کی دو خوراکیں وصول نہ کر لیں۔

 

متحدہ عرب امارات کے صحت کے شعبے کی سرکاری ترجمان ڈاکٹر فریدہ الحسانی نے اتوار کے روز خصوصی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ جن لوگوں نے ویکسین کی دو خوراکیں نہیں لی ہیں انہیں سفر سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ انہیں وائرس اور اس کی پیچیدگیوں میں مبتلا ہونے کا زیادہ خطرہ ہوسکتا ہے۔ ملک سے باہر سفر کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بھیڑ والی جگہوں سے گریز کریں، ہر وقت ماسک پہنیں اور باقی افراد سے فاصلہ برقرار رکھیں۔

 

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے کل آبادی کے 71 فیصد سے زائد افراد کو کوویڈ-19 ویکسین فراہم کی ہے جو اہل گروہ کے 91.8 فیصد کی نمائندگی کرتی ہے۔ عہدیدار کے مطابق اگرچہ ویکسین کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہونے سے مکمل طور پر نہیں روکتی لیکن یہ انفیکشن کی شرح، اسپتال میں داخلے اور آئی سی یو میں داخلے کی شرح کو کم کرنے اور اموات کی شرح کو کم کرنے میں مؤثر ثابت ہوتی ہے۔

 

خلیج ٹائمز (Khaleej Times)


یہ مضمون شئیر کریں: