متحدہ عرب امارات کی معاشی بحالی سال کے دوسرے حصے میں مزید مستحکم ہوگی، ماہرین

ماہرین کے مطابق یو اے ای کی معاشی بحالی سال کے دوسرے حصے میں مزید مستحکم ہوگی

 

ماہرین کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی معاشی بحالی سال کے دوسرے حصے میں مزید مضبوط ہوگی کیونکہ کامیاب ویکسینیشن مہم، محرک منصوبے، ویزا اصلاحات اور کاروباروں کو آسان بنانے کے لیے حکومتی پالیسی اقدامات سے سرمایہ کاروں اور صارفین کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

 

معروف کارپوریٹ ایگزیکٹوز اور صنعتی رہنماؤں نے کہا کہ تیل کے علاوہ باقی شعبوں میں، سال کے دوسرے حصے میں، معاشی بحالی جاری رہے گی کیونکہ حکومت نے ملک میں کوویڈ-19 وباء پر قابو پانے کے لئے اقدامات پر کامیابی سے عمل درآمد کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے کاروباری اداروں نے انتہائی مشکل وقت میں اپنی مضبوطی ثابت کی ہے اور اب وہ امید افزا مستقبل کی تلاش میں ہیں۔

 

گلف پنیکل انویسٹمنٹس (جی پی آئی) کے جنرل منیجر سچن گپتا نے کوویڈ-19 وباء کے پھیلنے کے بعد دبئی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ7.1 بلین درھم مالیت کے محرک پیکجز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان محرک منصوبوں نے امارت میں معاشی سرگرمیوں کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے سینٹرل بینک کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار پر بات کرتے ہوئے گپتا نے کہا کہ توقع ہے کہ 2021 اور 2022 میں ملکی معیشت میں بالترتیب 2.4 فیصد اور 3.8 فیصد اضافہ ہوگا۔

 

سنچری ایکسپریس کوریئر سروسز کے شراکت دار اور منیجنگ ڈائریکٹر نجیب کبیر کے مطابق خطے کی معیشتیں ترقی کے ابھرتے ہوئے مواقع سے فائدہ لینے کی اچھی پوزیشن میں ہیں۔ مزید یہ کہ خلیجی خطے میں وباء قابو میں نظر آرہی ہے کیونکہ حکومتوں نے ویکسینیشن کی ایک مؤثر مہم شروع کی ہے۔ کبیر نے کہا کہ چین، یورپ اور امریکہ میں بھی صورتحال قابو میں ہے اور اس سے آنے والے مہینوں میں بین الاقوامی ٹریفک دوبارہ شروع کرنے میں مدد ملے گی۔

 

عبدالمحسین شپنگ ایل ایل سی اور سو سیف لاجسٹکس ایل ایل سی کے چیف ایگزیکٹو روڈنی ویگاس نے کہا ہے کہ عام طور پر عالمی تجارت اور خاص طور پر بحری خدمات کی مانگ سے سال کے دوسرے حصے کے دوران فوری واپسی متوقع ہے۔ دبئی ملٹی کموڈٹیز سینٹر کی جانب سے جاری کردہ مستقبل کی تجارتی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی معیشت نے کوویڈ-19 وباء بحران کے باوجود 2020 میں حیرت انگیز مضبوطی کا مظاہرہ کیا ہے۔

 

گلف ٹوڈے


یہ مضمون شئیر کریں: