متحدہ عرب امارات کی کمزور قوت مدافعت رکھنے والے افراد کی مدد کے لئے ویکسن کی تیسری خوراک

متحدہ عرب امارات کی کمزور قوت مدافعت رکھنے والے افراد کی مدد کے لئے ویکسن کی تیسری خوراک

متحدہ عرب امارات کے ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ سینوفرم ویکسین کی تیسری خوراک وہ لوگ لے سکتے ہیں جو بیماریوں کے خلاف کم قوت مدافعت رکھتے ہیں جیسا کہ دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد یا وہ لوگ جن کا تعلق خطرناک بیماریوں کے گروپ سے ہے۔

 

 متحدہ عرب امارات میں بہت کم لوگوں کو تیسرا کوویڈ19 ویکسین ‘بوسٹر’ شاٹ ملا ہے جس کا مقصد اس وائرس کے خلاف مدافعتی ردعمل کو تیز کرنا ہے۔

 

 کوویڈ19 ویکسین کی تیسری خوراک میں اینٹی باڈیز کی نشوونما کو فروغ دیا گیا ہے اور وائرس کی مختلف حالتوں کے خلاف بھی بہتر مدافعتی ردعمل کا باعث ہے۔ بہت سی تعداد میں لوگوں نے اینٹی باڈیوں کی تیاری کے لئے سینوفرم ویکسین کا تیسرا شاٹ حاصل کیا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جو کوویڈ19 کے خلاف زیادہ اینٹی باڈیز نہیں تیار کرتے ہیں وہ سینوفرم ویکسین کی تیسری بوسٹر خوراک حاصل کرسکتے ہیں۔


یہ مضمون شئیر کریں: