متحدہ عرب امارات کی پروازوں میں معطلی کی وجہ سے متاثرہ افراد کو ٹکٹ بکنگ کے سلسلے میں کیا کرنا چاہیے؟

ابوظہبی ، یواےای ، دبئی ، کوویڈ ، کوویڈ19، کورونا ، وقایہ ، متحدہ ، عرب ، امارات  ، قوانین ، سفر ، پابندی ، ائیرلائنز ، ٹکٹ ، بکنگ ، بھارت ، پاکستان ، سریلانکا ، نیپال ، بنگلادیش ، افریقا ، ویریینٹ ، معطلی ، وباء

متحدہ عرب امارات میں ٹریول ایجنسیوں نے بیرون ملک پھنسے رہائشیوں کو مشورہ دیا ہے کہ جب تک سرکاری حکام پروازوں کی بحالی کی کوئی حتمی تاریخ اور طریقہ کار جاری نہیں کرتے تب تک وہ واپسی کے ٹکٹوں کی بکنگ کروانے سے گریز کریں۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے کوویڈ-19 کی نئی اقسام کے خدشات کے بعد داخلی سفری معطلی کے بعد سے ہی ہزاروں باشندے اس وقت بھارت، پاکستان، نیپال، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ اور سری لنکا جیسے ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں۔

 

اگرچہ بڑی ایئر لائنز نے ان ممالک میں مسافروں کے لئے ٹکٹ دستیاب کرائے ہیں لیکن جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (جی سی اے اے) اور نیشنل ایمرجنسی کرائسس اینڈ ڈیزاسٹرز مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) نے ابھی تک سفری معطلی کی اختتامی تاریخ کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ جیسے ہی سفر کی بحالی کے بارے میں وضاحت کے بغیر پروازوں کی بکنگ کھلتی ہے، کئی افراد موقع ملتے ہی ٹکٹ کی فوری بکنگ کروا لیتے ہیں، اس امید سے کہ وہ جلد از جلد واپس یو اے ای آسکیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ ملازمت سے محروم ہونے اور ویزا کی مدت ختم ہونے کے نہایت قریب پہنچ چکے ہیں،

 

حال ہی میں آئی اے ٹی اے ایجنٹس ایسوسی ایشن آف انڈیا (آئی اے اے آئی) اور اس کے کنزیومر پروٹیکشن فورم آئی اے اے آئی ایئر پیسنجر رائٹس فورم (اے پی آر ایف) نے بھارتی وزارت شہری ہوا بازی سے اپیل کی ہے کہ وہ مداخلت کرے اور ایئر لائن کمپنیوں کو ان شعبوں کے لئے ٹکٹ جاری کرنے سے روکے جہاں مکمل سفری پابندی عائد ہے۔

 

خلیج ٹائمز


یہ مضمون شئیر کریں: