متحدہ عرب امارات کی انسداد کوویڈ19 کے تحت عراق کو طبی امداد کی فراہمی

متحدہ عرب امارات کی انسداد کوویڈ19 کے تحت عراق کو طبی امداد کی فراہمی

13 ستمبر 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات نے گزشتہ روز ایک امدادی طیارہ 20 میٹرک ٹن طبی سامان اور ٹیسٹنگ کٹس کے ساتھ عراق روانہ کیا تاکہ ملک میں کوویڈ19 کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوششوں میں ان کی مدد کی جاسکے۔ یہ امداد انسداد کوویڈ19 کے لئے کام کرنے والے تقریبا 20،000 طبی پیشہ ور افراد کی مدد کرے گی۔ جمہوریہ عراق اور کردستان کی علاقائی حکومت کو معاشی ، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں متحدہ عرب امارات کی طرف سے معاونت کی خاطر متحدہ عرب امارات نے ایک طبی امدادی طیارہ بھیجا ہے تاکہ صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد مزید مستحکم ہو کر کوویڈ19 کا مقابلہ کر سکیں۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے 118 ممالک کو 1،412 میٹرک ٹن سے زیادہ طبی امداد فراہم کرکے کوویڈ19 کے پھیلاؤ کو کم کرنے کی کوششوں میں حصہ ملایا ہے جب کہ اس امداد سے 1.4 ملین سے زیادہ طبی پروفیشنلز کی مدد ہوئی ہے۔




یہ مضمون شئیر کریں: