متحدہ عرب امارات کی الہوسن ایپ ڈاؤن لوڈ اور استعمال کرنے کا طریقہ

متحدہ عرب امارات کی الہوسن ایپ ڈاؤن لوڈ اور استعمال کرنے کا طریقہ

 

متحدہ عرب امارات کی جانب سے الہوسن ایپ کو بنیادی طور پر کوویڈ19 کیسز سے متعلقہ معلومات کے لئے متعارف کروایا گیا تھا تاہم اب ایک امارات کے رہائشی کے لئے یہ ایپ لازمی ہو چکا ہے۔ اس ایپ کو وزارت صحت و روک تھام نے تیار کیا ہے جبکہ ایک عام صارف اس ایپ کی مدد سے اپنا کوویڈ19 ٹیسٹ اور ویکسی نیشن سے متعلق سٹیٹس دیکھ سکتا ہے۔ یہ سٹیٹس کسی بھی رہائشی کے لئے سفر اور دیگر معاملات میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ 

 

آپ الہوسن ایپ کو پلے اسٹور ، ایپل سٹور ، ہواوے ایپ گیلری اور گلیکسی اسٹور سے باآسانی مفت میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد سائن اپ یعنی خود کو رجسٹر کریں جس کے بعد تصدیق کے لئے آپ کے فون نمبر پر ایک تصدیقی کوڈ بھیجا جائے گا۔ اگر آپ اس ایپ کو اردگرد موجود کوویڈ19 پازیٹو یا ویکسن لگے ہوئے افراد کی ٹریسنگ کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اپنے اسمارٹ فون کا بلوٹوتھ آن کریں اور نوٹیفیکیشن بھی آن رکھیں۔ 

 

 جب آپ پہلی بار الہوسن ایپ کو انسٹال کریں گے تو آپ کو انٹرنیٹ کنیکشن کی ضرورت ہو گی یاد رہے کہ الہوسن ایپ کو ٹیلی کام آپریٹرز نے وائٹ لسٹ کیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اس ایپ کو استعمال کرنے کے کوئی ڈیٹا چارجز نہیں ہیں۔ 


یہ مضمون شئیر کریں: