متحدہ عرب امارات کا تمام ممالک کے ویکسینیٹڈ افراد کے لیے سیاحتی ویزے کھولنے کا اعلان

ابوظہبی ، یواےای ، دبئی ، کوویڈ ، کوویڈ19، کورونا ، وقایہ ، متحدہ ، عرب ، امارات  ، قوانین ، صحت ، تحفظ ، احتیاط ، وباء ، ویکسین ، ویکسینیشن ، ویکسینیٹڈ ، سیاحوں ، ویزا ، منظوری

فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت و شہریت (آئی سی اے) اور نیشنل ایمرجنسی کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) نے مشترکہ طور پر اعلان کیا ہے کہ 30 اگست سے تمام ممالک کے افراد سیاحتی ویزوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں بشرطیکہ وہ مکمل طور پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سے منظور شدہ ویکسین لگوا چکے ہوں۔ 

 

 یہ فیصلہ عوامی صحت اور اہم شعبوں کی سرگرمیوں کے درمیان توازن پیدا کرنے اور پائیدار بحالی اور معاشی نمو کے حصول کے لیے قومی کوششوں کی حمایت میں ملکی حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر سامنے آیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق تمام ممالک کے شہریوں پر ہوتا ہے بشمول سابقہ ​​پابندی والے ممالک پر۔ سیاحتی ویزا پر آنے والے مسافروں کو لازمی طور پر ہوائی اڈے پر پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا۔ 

 

بغیر ویکسن والے افراد کے لئے سابقہ ​​قواعد بشمول مستثنیٰ زمرے اپنی جگہ موجود ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں ویکسین لگوانے والے افراد متعلقہ فوائد حاصل کرنے کے لئے اپنی ویکسینیشن آئی سی اے پلیٹ فارم یا الہوسن ایپلی کیشن کے ذریعے رجسٹر کروا سکتے ہیں۔


اماراتی نیوز ایجنسی (ڈبلیو اے ایم)


یہ مضمون شئیر کریں: