متحدہ عرب امارات کا والدین سے بچوں کو سینوفرم ویکسن کی تیسری خوراک لگوانے پر زور

سینوفرم ویکسن کی تیسری خوراک،بچوں کو تیسری ویکسن خوراک، امارات بچوں کو سینوفرم ویکسن

متحدہ عرب امارات نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ یقینی بنائیں کہ اہل بچوں کو کوویڈ19 ویکسن سینوفرم کی تیسری خوراک بھی لگوائیں تا کہ ان کے اندر قوت مدافعت مزید زیادہ ہو اور وہ تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔ 

 

تفصیلات کے مطابق شعبہ صحت کی ترجمان ڈاکٹر فریدہ الہوسانی کی جانب سے یہ کال دی گئی ہے جس کے بعد عوام کی جانب سے بڑے پیمانے پر ویکسن لگانے کی مہم کی حمایت کرنے پر ان کی تعریف بھی کی گئی ہے۔ ڈاکٹر فریدہ نے بتایا کہ دسمبر کے بعد سے اب تک 11.5 ملین سے زیادہ ویکسن کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ 

 

انہوں نے کہا کہ سینوفرم ویکسین کی ایک تیسری بوسٹر خوراک ان تمام ممبروں کو مہیا کی جائے گی جنھیں چھ ماہ سے بھی زیادہ عرصہ قبل ویکسین کی دوسری خوراک موصول ہوئی تھی۔ 


یہ مضمون شئیر کریں: