متحدہ عرب امارات کا چوتھا امدادی طیارہ بیروت پہنچ گیا

متحدہ عرب امارات کا چوتھاامدادی طیارہ بیروت  پہنچا جو دھماکے سے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے100 ٹن ادویات امدادی سامان سے لیس ہے۔

14 اگست 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات کا چوتھاامدادی طیارہ بیروت  پہنچا جو دھماکے سے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے دیگر امدادی سامان کے علاوہ لبنان میں 100 ٹن ادویات ، خوراک ، اور بچوں کے لئے غذائی سپلیمنٹس سے لیس ہے۔

یہ اقدام جنرل ویمن یونین کی چیئر وومن شیخہ فاطمہ بنت مبارک اور امارات ریڈ کریسنٹ کے اعزازی صدر، شیخ حمدان بن زید النہیان کی ہدایت کے مطابق ہے۔ یہ متحدہ عرب امارات کے ذریعہ روانہ کیا گیا چوتھا طیارہ ہے ، اور ای آر سی کی نگرانی اور شراکت کے ساتھ دوسرا طیارہ ہے، جس کا مقصد یو اے ای کی جانب سے دھماکے سے متاثرہ لوگوں کے دکھوں کو کم کرنے کی کوششوں میں حصہ ملانا ہے۔

اس طیارے میں ایک ای آر سی وفد بھی تھا جو مختلف انسانی ہمدردی کے کام کرے گا جیسے امداد کی فراہمی ، زمین کی صورتحال کا جائزہ لینا ، اور مزید انسانی ضرورتوں کی نشاندہی کرنا۔ شیخہ فاطمہ لبنان میں ای آر سی کے امدادی پروگراموں کی حمایت میں دھماکے کے بعد 10 ملین درہم کی امداد کر چکی ہیں۔



یہ مضمون شئیر کریں: