متحدہ عرب امارات کا عمان سے زمینی بندرگاہوں کے زریعے آنے والے مسافروں کو خوش آمدید

ابوظہبی ، یواےای ، دبئی ، کوویڈ ، کوویڈ19، کورونا ، وقایہ ، متحدہ ، عرب ، امارات  ، قوانین ، صحت ، تحفظ ، احتیاط ، وباء ، عمان ، زمین ، سفر ، مسافر ، داخلہ

عمان سے آنے والے تمام افراد کے لئے پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ پیش کرنا لازمی ہے۔ 

 

متحدہ عرب امارات نے زمینی بندرگاہوں کے ذریعے عمان سے آنے والے مسافروں کو خوش آمدید کہا ہے۔ 

 

جنرل اتھارٹی آف پورٹس ، بارڈرز اینڈ فری زون سیکیورٹی اور نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) نے یکم ستمبر سے زمینی کراسنگ کے ذریعے عمان سے آنے والوں کے لئے حکومتی پروٹوکول کے اعلان کے ساتھ انہیں خوش آمدید کہا ہے۔

 

 پروٹوکول کے مطابق ، عمان سے آنے والے تمام افراد کے لئے منفی پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ پیش کرنا لازمی ہے جو کہ آنے کی تاریخ سے 48 گھنٹے سے زیادہ پہلے نہیں ہونا چاہیے۔ اس کے علاوہ آمد کے وقت گاڑی میں تیز رفتار پی سی آر ٹیسٹ کروانے کے علاوہ، اگر وہ مسلسل چار دن یا اس سے زیادہ رہیں تو انہیں داخلے کے چوتھے دن بھی پی سی آر کروانا ہو گا جبکہ اگر وہ مسلسل آٹھ دن یا اس سے زیادہ قیام کریں تو داخلے کے آٹھویں دن ایک اور پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا۔

 

  حکام نے مسافروں کو ماسک پہننے ، جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے اور سامان کو صاف کرنے سمیت دیگر تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تلقین کی ہے۔ دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد اور کوویڈ19 علامات والے افراد کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سفر سے گریز کریں۔ 

 

عمان سے آنے والے تمام افراد کی تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے کوویڈ19 اسکریننگ سینٹرز سے متعلق رہنمائی کی جائے گی۔


خلیج ٹائمز



یہ مضمون شئیر کریں: