متحدہ عرب امارات کے تمام شہری اور رہائشی اب امارات سفر کر سکتے ہیں

متحدہ عرب امارات کے تمام شہری اور رہائشی اب امارات سفر کر سکتے ہیں

04 جولائی 2020: (جنرل رپورٹر) نیشنل ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، وزارت خارجہ و بین الاقوامی تعاون اور وفاقی اتھارٹی برائے شناخت و شہریت نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں تمام شہری اور غیر ملکی رہائشی اب سفر کر سکتے ہیں جبکہ احتیاطی تدابیر اور ہوائی اڈوں کے ضوابط پر عمل کرنا لازمی ہو گا۔

روانگی سے پہلے اور بعد میں لازمی تقاضوں کو پورا کرنا ضروری ہو گا۔ صرف متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو سفر کے دوران رابطے کی سہولت کے لئے "تواجودی" میں رجسٹر ہونا پڑے گا۔ شہری یا غیر ملکی رہائشی دونوں کے لئے 48 گھنٹے پہلے کوویڈ19 کا منفی رزلٹ آنا بھی لازمی ہے جو کہ امارات کی جانب سے منظور شدہ لیبارٹریز سے ہی کروایا جائے گا۔ 

کوویڈ19 کا رزلٹ یا تو الحصن ایپ کے زریعے دکھایا جائے گا یا پھر میڈیکل سرٹیفیکیٹ دکھانا لازمی ہے۔

واضح رہے کہ 70 سال سے زائد عمر کے بزرگ اور کسی دائمی بیماری میں مبتلا افراد سفر نہیں کر سکیں گے.


یہ مضمون شئیر کریں: