متحدہ عرب امارات کے صدر نے انتقال کر جانے والے فرنٹ لائن ہیروز کو "ہیروز آف ہیومینٹی" میڈلز کے ایوارڈ کا حکم دیا

متحدہ عرب امارات کے صدر نے انتقال کر جانے والے فرنٹ لائن ہیروز کو "ہیروز آف ہیومینٹی" میڈلز کے ایوارڈ کا حکم دیا

02 دسمبر 2020: (جنرل رپورٹر) صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے کورونا وائرس سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے لوگوں کو "ہیروز آف ہیومینٹی" میڈلز دینے کا حکم دیا ہے۔

 یہ اقدام ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ ، متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر اور "فخرِ ملت" دفتر کے سربراہ شیخ محمد بن زاید النہیان کی سفارشات پر اٹھایا گیا ہے۔ یہ اعزاز فرنٹ لائنرز کی لگن اور محنت کے اعتراف اور متحدہ عرب امارات اور اس کے معاشرے کے لئے ان کی عظیم قربانیوں کی تعریف کے اعتراف میں ہے۔

یہ مضمون شئیر کریں: