متحدہ عرب امارات کے رہائشی جو سفری پابندیوں کی وجہ سے واپس امارات نہیں آسکتے تھے، اب آئی سی اے کی منظوری کے بعد واپس آسکتے ہیں

متحدہ عرب امارات کے رہائشی جو سفری پابندیوں کی وجہ سے واپس امارات نہیں آسکتے تھے، اب آئی سی اے کی منظوری کے بعد واپس آسکتے ہیں

متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ بھارت، پاکستان، نیپال، یوگنڈا اور نائجیریا کے متحدہ عرب امارات کے باشندے جائز ویزے کے ساتھ فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈنٹٹی اینڈ سٹیزن شپ (آئی سی اے) سے پیشگی منظوری حاصل کرنے کے بعد امارات واپس جا سکتے ہیں۔ حکام نے جائز ویزے رکھنے والے ہر شخص پر زور دیا کہ وہ آئی سی اے انٹری پرمٹ کے لئے درخواست دے۔

 

منگل تک آئی سی اے کی ویب سائٹ پر کوئی ایسا سیکشن نہیں تھا جہاں لوگ متحدہ عرب امارات جانے کی اجازت لے سکیں۔ تاہم خیال کیا جاتا ہے کہ رہائشیوں کو انٹری پرمٹ آپشن کا انتخاب کرنے کی اجازت دینے کے لئے ویب سائٹ کو جلد ہی اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ ان ممالک سے پروازوں پر پابندی کا فیصلہ انتہائی خطرناک کوویڈ-19 ڈیلٹا سٹرین کے ظاہر ہونے کے ساتھ کیا گیا تھا۔ اس ویریینٹ نے حکام کو سخت سفری پابندیاں جاری کرنے پر مجبور کر دیا تھا۔

 

تاہم، انہیں سفر سے قبل آن لائن انٹری پرمٹ کے لئے درخواست دینے کی ضرورت ہوگی اور روانگی سے 48 گھنٹے قبل لیا گیا منفی پی سی آر ٹیسٹ پیش کرنے کی ضرورت ہوگی۔ یہ خبر متحدہ عرب امارات کے ہزاروں رہائشیوں کے لئے ایک بڑی خوشخبری کے طور پر سامنے آئی ہے جو وباء کی وجہ سے کسی اور ملک میں پھنسے ہوئے ہیں اور متحدہ عرب امارات کے لئے پروازیں دوبارہ کھولنے کے منتظر ہیں۔

 

(Gulf Today)گلف ٹوڈے


یہ مضمون شئیر کریں: