متحدہ عرب امارات کے اخبارات اور میگزین اب عوامی مقامات پر تقسیم کیے جا سکتے ہیں

ابوظہبی ، یواےای ، دبئی ، کوویڈ ، کوویڈ19، کورونا ، وقایہ ، متحدہ ، عرب ، امارات  ، قوانین ، میڈیا ، ریگولیٹری ، علم ، ثقافت ، اخبارات ، رسالے ، اشاعتیں ، کیفے ، ریستوران ، ہوٹل ، وباء

میڈیا کمپنیاں اب متحدہ عرب امارات کے عوامی مقامات پر اخبارات اور رسالوں کی تقسیم دوبارہ شروع کر سکتی ہیں۔ وزارت ثقافت و نوجوانوں کے میڈیا ریگولیٹری آفس نے کہا کہ یہ تقسیم کوویڈ-19 حفاظتی اقدامات کی مکمل تعمیل کرتے ہوئے کی جانی چاہئے۔ یہ فیصلہ ملک کی بڑی اخبارات اور میگزین تقسیم کار کمپنیوں کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کے ایک سلسلے کے بعد کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد معاشرے میں ثقافت اور علم کو تقسیم کرنا اور اشاعتی شعبے کی حمایت کرنا ہے۔

 

میڈیا ریگولیٹری آفس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر راشد خلفان النوائمی نے کہا کہ عوامی مقامات پر اخبارات اور رسالوں کی تقسیم پر پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ، وباء کے نتائج سے میڈیا سمیت تمام شعبوں کی بحالی کو فروغ دینے کی قومی حکمت عملی کے زیر نظر کیا گیا ہے۔ وباء پر قابو پانے، ثقافتی ترقی کے عمل کو جاری رکھنے اور اماراتی معاشرے کو علم سے مالا مال کرنے کے لئے یہ ایک اہم قدم ہے۔ النوائمی نے نشاندہی کی کہ وباء پھیلنے سے پچھلے تین سالوں کے دوران اخبارات، رسالوں اور اشاعتوں کے شعبے میں "قابل ذکر ترقی" ہوئی تھی۔

 

خلیج ٹائمز


یہ مضمون شئیر کریں: