متحدہ عرب امارات: گولڈن ویزا کے اعلان سے سیہا فرنٹ لائن ورکرز خوش

متحدہ عرب امارات: گولڈن ویزا کے اعلان سے سیہا فرنٹ لائن ورکرز خوش


 اس ہفتے کے شروع میں شیخ محمد نے 'فرنٹ لائن ہیروز' اور ان کے اہل خانہ کے لیے گولڈن ویزوں کا اعلان کیا تھا۔ 

 

 ان اہل افراد میں فرنٹ لائن ورکرز کے اہل خانہ اور منتخب معزز افراد شامل ہیں جن کی غیر معمولی کوششوں سے متحدہ عرب امارات اور اس کی عوام کو کوویڈ19 کے خلاف جنگ میں کامیابی ملی۔ اماراتی نشریاتی ادارے وام نے رپورٹ کیا کہ انسانی ہمدردی کا یہ اقدام صف اول کے ہیروز اور ان کے خاندانوں کو بہتر استحکام فراہم کرے گا۔ 

 

 سیہا کے چیئرمین سالم النعیمی نے کہا ہے کہ سیہا میں ہر کسی کی طرف سے، ہم شیخ محمد بن زاید کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے کہ انہوں نے فرنٹ لائن ورکرز اور ان کے خاندان کے لئے گولڈن ویزوں کا اجراء کیا ہے۔ ہماری قیادت دانشمندانہ فیصلے کرنا جاری رکھے ہوئے ہے اور ہماری سرشار افرادی قوت کی لازوال کوششوں اور غیر معمولی قربانیوں کو تسلیم کرتی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ خبر فرنٹ لائن پر موجود ہمارے طبی عملے کے لیے خوشی اور استحکام لائے گی جن کا ہر دن مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے وقف ہے۔ 

 

سیہا نیٹ ورک کے فرنٹ لائن ہیروز نے گولڈن ویزا اسٹیٹس کی اہلیت حاصل کرنے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ 

 

 چیف آف ڈویژن پیڈیاٹرک ہیماٹولوجی اینڈ آنکولوجی ڈاکٹر محمد فیصل خانانی نے کہا ہے کہ گولڈن ویزا سے نوازنے کے اس اقدام پر متحدہ عرب امارات کی حکومت اور شیخ محمد کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

 

اس سے بہت فرق پڑے گا۔ 10 سال کا یہ گولڈن ویزا ہماری زندگیوں کو بہت آسان اور آرام دہ بنا دے گا۔ 

 

 قائم مقام ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر، نیونٹولوجی پیڈیاٹرک ڈویژن، توام ہسپتال ڈاکٹر ایمن یاسین رحمانی نے کہا ہے کہ ایک امریکی شہری کے طور پر، میں یو اے ای کی حکومت اور خاص طور پر شیخ محمد بن زاید کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے اعلیٰ تعلیم یافتہ طبی افراد کی کوششوں کو تسلیم کیا اور گولڈن ویزوں کے اجراء سے ان کی مدد کی۔ اس سے فرنٹ لائن ورکرز کو متحدہ عرب امارات کے مریضوں کی بہترین دیکھ بھال جاری رکھنے اور اس خوبصورت ملک میں خود کو محفوظ محسوس کرنے میں مدد ملے گی۔


یہ مضمون شئیر کریں: