متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کے لئے قرنطینہ کے قوانین

متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کے لئے قرنطینہ کے قوانین

ابوظہبی، دبئی اور شارجہ آنے والے مسافروں کو قرنطینہ کے قوانین پر عمل کرنے کی ضرورت ہوگی۔ گھر کے قرنطینہ طریقہ کار کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد ہوگا، چونکہ یہ دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہوگا۔ مجرم کو 50,000 درہم جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

 

ابوظہبی جانے والے مسافروں کے لئے قوانین مندرجہ ذیل ہیں؛

 

4 جولائی کو ابوظہبی میڈیا آفس کے اعلان کے مطابق 5 جولائی 2021 سے ابوظہبی واپس آتے وقت مسافروں کو ان طریقہ کار پر عمل کرنا ہوگا:

گرین لسٹ ممالک سے آنے والے ویکسینیٹڈ مسافروں کو آمد پر پی سی آر ٹیسٹ لینا ہوگا اور دوسرا آمد کے چھٹے دن لینا ہوگا۔ انہیں خود کو قرنطینہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ گرین لسٹ کے علاوہ باقی ممالک سے آنے والے ویکسینیٹڈ مسافروں کو آمد پر پی سی آر ٹیسٹ لینا ہوگا، سات دن کے لئے قرنطینہ کرنا ہوگا اور آمد کے چھٹے دن ایک اور پی سی آر ٹیسٹ لینا ہوگا۔ یہ پروٹوکول متحدہ عرب امارات کے ویکسینیٹڈ شہریوں اور رہائشیوں پر لاگو ہوتا ہے جنہوں نے متحدہ عرب امارات پہنچنے سے کم از کم 28 دن قبل اپنی ویکسین کی دوسری خوراک حاصل کی تھی اور یہ معلومات الھوسن ایپ پر موجود ہیں۔

 

گرین لسٹ مالک سے آنے والے بغیر ویکسین وصول کرنے والے شہریوں اور رہائشیوں کو آمد پر، آمد کے چھٹے دن اور آمد کے بارھویں دن پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ انہیں خود کو قرنطینہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ گرین لسٹ کے علاوہ باقی ممالک سے آنے والے بغیر ویکسین وصول کرنے والے مسافروں کو آمد پر پی سی آر ٹیسٹ لینا ہوگا، بارہ دن کے لئے قرنطینہ کرنا ہوگا اور آمد کے گیارہویں دن ایک اور پی سی آر ٹیسٹ لینا ہوگا۔

 

دبئی جانے والے مسافروں کے لئے قوانین مندرجہ ذیل ہیں؛

 

اگر آپ متحدہ عرب امارات کے رہائشی ہیں یا متحدہ عرب امارات کے سیاح ہیں تو آپ کو روانگی ہوائی اڈے پر پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ پیش کرنا ہوگا۔ یہ ٹیسٹ دبئی جانے سے پہلے 96 گھنٹوں کے اندر کیا جانا چاہئے۔ دبئی کے ہوائی اڈے پر پہنچنے پر کچھ رہائشیوں کا دوبارہ ٹیسٹ لیا جاسکتا ہے۔ اگر آپ کو آمد پر ایک اور پی سی آر ٹیسٹ کروانا پڑ جائے، تو آپ کو ٹیسٹ کا نتیجہ موصول ہونے تک اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔ اگر ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت ہے تو آپ کو اکیلے رہنا ہوگا اور دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔ اگر ٹیسٹ کا نتیجہ منفی ہے، تو آپ کو اپنے آپ کو قرنطینہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

 

اگر آپ متحدہ عرب امارات کے شہری ہیں تو آپ روانگی سے قبل پی سی آر ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہیں، چاہے آپ کسی بھی شہر یا ملک سے آرہے ہوں۔ تاہم دبئی پہنچنے پر آپ کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

 

شارجہ جانے والے مسافروں کے لئے قوانین مندرجہ ذیل ہیں؛

 

اگر آپ متحدہ عرب امارات کے رہائشی ہیں یا متحدہ عرب امارات کے وزیٹر ہیں تو آپ کو روانگی ہوائی اڈے پر پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ پیش کرنا ہوگا۔ یہ ٹیسٹ شارجہ جانے سے پہلے 72 گھنٹوں کے اندر کیا جانا چاہئے۔ رہائشیوں اور سیاحوں کو شارجہ کے ہوائی اڈے پر پہنچنے پر پی سی آر ٹیسٹ لینا ہوگا اور نتائج موصول ہونے تک خود کو قرنطینہ کرنا ہوگا۔ اگر نتیجہ مثبت ہو تو آپ کو 14 دن تک اکیلے رہنا ہوگا۔

 

گلف نیوز (Gulf News)



یہ مضمون شئیر کریں: